السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاۃ
دم بدم اللہ ہی اللہ
ہر جگہ ہر گھڑی ہر قدم اللہ ہی اللہ
لمحہ لمحہ بسر ہو ترے ذکر میں
زندگی کا سفر ہو ترے ذکر میں
بس زباں ثناء گر ہو ترے ذکر میں
دل میں روشن ہو شمع حرم اے اللہ
ہر کلی ہر ثمر لہلہاتے شجر
چاندنی کہکشاں نوری شمس و قمر
یہ زمیں یہ فلک بلکہ ہر خشک و تر
کر رہے ہیں ثناء سب بہم اے اللہ
عظمتوں رفعتوں کے نشاں تیرے ہیں
اے خدا یہ زمیں آسماں تیرے ہیں
مالک دو جہاں انس و جاں تیرے ہیں
تو ہمارا ہے اور تیرے ہم اے اللہ
گونجتی ہے ثناء از زمیں تا فلک
ورد جاری ترا از زمیں تا فلک
ٹل گئی ہر بلا از زمیں تا فلک
جب کہا کھل گئے پیچ وخم اے اللہ
اس کی قدرت کرن در کرن در کرن
اس کی نگہت چمن در چمن در چمن
اس کی مدحت پون در پون در پون
لکھ اجاگر قلم بہ قلم اے اللہ
Bookmarks