السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاۃ
ایک ختم الرسل صلّی اللہ علیہ وسلم جو آیا ہے اس نے یہ سب ہمیں بتایا ہے
یہ زمیں آپ نے بنائی ہے آسماں آپ نے بنایا ہے
پھول سب آپ نے کھلائے ہیں گلستاں آپ نے سجایا ہے
مہر کو آپ نے کیا روشن ماہ کو نور میں ڈبایا ہے
آپ ہی نے ستارے چمکائے کہکشاں آپ نے سجایا ہے
آپ ہی کی ادا ہے صبح نو شام بھی آپ کا کنایہ ہے
رات سےآپ نے نکالا دن دن کو پھر رات میں چھپایا ہے
مردہ سے زندہ کو نکالا اور زندہ سے مردہ کو بنایا ہے
بھوک بھی آپ نے عطا کی اور رزق بھی آپ نے کھلایا ہے
آپ نے بخشا سایہ والد ماں کا پیار آپ نے دلایا ہے
آپ ہی کی عطا ہیں یہ آنکھیں آپ نے راستہ دکھایا ہے
Bookmarks