آمنہ کے لال ہو اور لاجواب ہو
گلزار پنجتن کا تم ہی تو گلاب ہو
معراج میں خدا سے مانگا ۔وہ سب ملا
اللہ کے حبیب کا تم کو لقب ملا
رحمت کا پھول ہو تو کرم کا شباب ہو
آمنہ کے لال ہو اور لا جواب ہو
آنکھیں ہے جیسے کوثر و زم زم بھرا ہوا
چہرہ ہے جیسے رحل پہ قرآن کھلا ہوا
تم جلوئےخدا ہو خدا کی کتاب ہو
آمنہ کے لال ہو اور لاجواب ہو
اللہ کے فرشتے بڑے احترام سے
کرتے ہیں یاد تم کو درود ۔و سلام سے
تم جان بندگی ہو تو روح ثواب ہو
آمنہ کے لال ہو اور لاجواب ہو
Bookmarks