بسم اللہ الرحمن الرحیم
قادیانیوں کے نزدیک ختم نبوت ایک باطل عقیدہ،اسلام شیطانی مذہب
یہ کس قدر لغو اور باطل عقیدہ ہے کہ ایسا خیال کیا جائے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وحی الٰہی کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا ہے اور آئیندہ کو قیامت تک اس کی کوئی امید نہیں۔صرف قصوں کی پوجا کرو ۔پس کیا ایسا مذہب کچھ مذہب ہوسکتا ہے جس مین براہ راست خدا تعالی کا کچھ بھی پتہ نہیں لگتا۔جو کچھ ہیں قصے ہیں،اور کوئی اگرچہ اس کی راہ مین اپنی جان بھی فدا کرے،اس کی رضاجوئی میں فنا ہوجائے اور ہر ایک چیز پر اس کو اختیار کرلے تب بھی وہ اس پر شناخت کا دروازہ نہیں کھولتا اور مکالمات اور مخاطبات سے اس کو مشرف نہیں کرتا۔
میں خدا تعالی کی قسم کھا کرکہتا ہوں کہ اس زمانہ میں مجھ سے زیادہ بیزار ایسے مذہب سے اور کوئی نہ ہوگا(بے شک اس مین کوئی شک کی بات نہیں۔۔۔از ناقل)میں ایسے مذہب کا نام شیطانی مذہب رکھتا ہوں(نعوذ باللہ۔۔از ناقل)نہ کہ رحمانی اور مین یقین رکھتا ہوں کہ ایسا مذہب جہنم کی طرف لے جاتا ہے (گویا اسلام انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔از ناقل)اور اندھا رکھتا ہے اور اندھا ہی مارتا اور اندھا ہی قبر مین لے جاتا ہے
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ص 184 روحانی خزائن ج 21 ص 354 از مرزا قادیانی)
مطالبہ پر اصل سکین حوالہ پیش کردیا جائے گا
Bookmarks