Results 1 to 5 of 5

Thread: لوڈ شیڈنگ

  1. #1
    ~*hiway*~'s Avatar
    ~*hiway*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2011 @ 06:55 PM
    Join Date
    31 May 2007
    Location
    Khawabon Main .
    Posts
    15,131
    Threads
    364
    Credits
    0
    Thanked
    297

    Smile لوڈ شیڈنگ


    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں بجلی کی تسریل و فراہمی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے جبکہ کے ای ایس سی کو بجلی کی پیداوار کی گنجائش میں اضافہ کرنا چاہئے تاکہ صنعتی و تجارتی اداروں اور بازاروں میں بجلی کی فراہمی متاثر نہ ہو اور صنعتیں و تجارتی مراکز رواں دواں رہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو صبح چیف منسٹر ہاؤس میں کراچی شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی ترسیل کے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے اور لوڈ شیڈنگ کے متعلق پروگرام کی اخبارات و میڈیا کے ذریعے پیشگی تشہیرکی جائے تاکہ عوام کو اوقات لوڈ شیڈنگ کا علم ہو۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا صنعتی و تجارتی شہر ہے اور یہاں دو کروڑ سے زیادہ لوگ آباد ہیں جبہ شہر میں روز بروز آبادی کے اضافے کے ساتھ ساتھ تجارتی و صنعتی اداروں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کے لیے ایک واضح منصوبہ بندی اور صحیح حکمت عملی کے ساتھ پروگرام وضع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اور اس ضمن میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے اگر مسائل ہوں گے توحکومت سندھ ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی مسائل کی وجہ سے بیروزگاری موجود ہے جسے حکومت ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور حکومت کی بھرپورکوشش ہوگی کہ صنعتوں کاپہیہ چلتا رہے اور تجارتی مراکز میں کاروبار رواں دواں رہے۔ اجلاس میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی سے متعلق تفصیلی بحث کی گئی، کے ای ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید اسماعیل نے یقین دہانی کرائی کہ اس سال موسم گرما میں بجلی کی صورتحال بہتر رہے گی انہوں نے بتایا کہ کے ای ایس سی کے کئی اداروں پر بقایا جات واجب الادا ہیں جس کی وجہ سے ان کی کارپوریشن کو کئی مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر بجلی کی کمی 400 میگا واٹ ہو رہی ہے جس کا ایک سبب یہ ہے کہ بن قاسم کے دو یونٹ ہیں جبکہ کینپ کی مرمت کی وجہ سے بھی بجلی کی کمی ہے۔ فی الوقت 250 میگا واٹ کی کمی ہے جو کہ مختلف حکمت عملیوں سے پوری کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ کے ای ایس سی بجلی کی جنریشن بھی کر رہی ہے اور جون 2009ء تک 300میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پر 6.8 ارب روپے واجب الادا ہیں جبکہ ہمیں حکومت پاکستان کو 10 ارب روپے ادا کرنے ہیں انہوں نے اجلاس کو یقین دلایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال موسم گرم میں بجلی کی صورتحال بہتر رہے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ کے ای ایس سی کے مسائل کے بارے میں وفاقی حکومت سے رجوع کریں گے۔ دریں اثناء سندھ سید قائم علی شاہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے ملک کے سب سے زیادہ پسماندہ صوبے بلوچستان کی ترقی کے لیے 46 ارب 60 کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ خصوصی پیکیج کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کی عظیم رہنمااورشہید قائد محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے عین مطابق اور ہماری پارٹی کے منشور اور پروگرام کی عکاسی ہے۔

  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاۃ
    Nice Information

  3. #3
    ~*hiway*~'s Avatar
    ~*hiway*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2011 @ 06:55 PM
    Join Date
    31 May 2007
    Location
    Khawabon Main .
    Posts
    15,131
    Threads
    364
    Credits
    0
    Thanked
    297

    Default

    thanks miss itd.

  4. #4
    Sheeda_Pastol's Avatar
    Sheeda_Pastol is offline Senior Member+
    Last Online
    28th November 2010 @ 11:46 AM
    Join Date
    21 Dec 2005
    Location
    IRIS ga mo im nika ?
    Posts
    16,800
    Threads
    125
    Credits
    990
    Thanked
    344

    Default

    nice sharing, keep it up.

  5. #5
    Hope's Avatar
    Hope is offline Advance Member
    Last Online
    7th January 2020 @ 04:18 PM
    Join Date
    25 Jan 2009
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    17,405
    Threads
    750
    Credits
    74
    Thanked
    212

    Default

    Good Work

Similar Threads

  1. ہائے لوڈشیڈنگ
    By ikram62 in forum Tanz-o-Mazah
    Replies: 18
    Last Post: 16th August 2014, 08:00 AM
  2. لوڈ شیڈ نگ
    By ahmadbashir in forum Tanz-o-Mazah
    Replies: 11
    Last Post: 10th August 2013, 05:36 PM
  3. لو ڈ شیڈ نگ
    By imran sdk in forum Tanz-o-Mazah
    Replies: 8
    Last Post: 15th December 2010, 08:59 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •