فالسے کا شربت








اجزاء ۔

فالسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کلو یا زیادہ بھی ڈال سکتے ہیں

چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تقریباً تین پاؤ یا ایک کلو

پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت

ترکیب ۔

فالسوں کو تھوڑے سے پانی میں ڈال کر ابال لیں ، جب تھنڈے ہو جائیں تو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح سے بلینڈکریں ، اب کسی موٹے سوراخوں والی چھلنی میں ڈال کر چھان لیں ، اسکے بعد ایک دیگچی میں ڈالیں اور ایک لیٹر یا اس سے زیادہ پانی ڈال کر پکنے کیلئے رکھ دیں ، جب پانی کم رہ جائے تو چینی بھی شامل کر دیں اور تار پکڑ لے تو چولہا بند کر دیں ، آپ اپنی مرضی کے مطابق شربت کو گاڑھا کر سکتے ہیں ، ٹھنڈا کر کے اس شربت کو بوتل میں ڈال کر فریج میں آسانی سے محفوظ کیا جا سکتا ھے اور استعمال کرتے وقت حسب ضرورت شربت لیں اس میں ٹھنڈا پانی شامل کر کے لظف اٹھائیں ، اپنی پسند کے مطابق نمک اور کالی مرچ بھی شامل کر سکتے ہیں ۔