اجزاء

اسپگیٹی::: 25 گرام
دودھ ::::ایک پاؤ
لال شربت :::جامِ شیریں یا روح افزاء ( کوئی بھی ایک ہو )
تخمِ بالنگا ::: دو کھانے کے چمچے ( ایک چائے کے کپ میں*پانی کے ساتھ بھگو دیں )
شکر::: حسبِ ذائقہ
آئسکریم :ٹوٹی فروٹی یا پھر قلفہ آئسکریم
بادام ، پستے بھی اپنی مرضی کی مناسبت سے کم یا زیادہ ڈال سکتے ہیں ۔
جیلی :: اسٹرابیری ( 450 ملی گرام پانی میں* تھوڑی شکر ملا کر ابال لیں اور پھر اسمیں جیلی گھول کر تیار کریں ۔)


ترکیب ::

نوڈلز کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر ابال لیں ۔ابلنے کے بعد انہیں* ٹھنڈے پانی میں*ڈال کر پھر نتھار لیں ایک چھننے میں ۔ایک گلاس میں*دودھ میں روح افزاء اچھی طرح گھول لیں ۔پھر اس میں تخم بالنگا (بھیگا ہوا ) ڈال لیں ۔اسی طرح نوڈلز اور پھر بادام ،پستے ، آئسکریم اور سب سے آخر میں جیلی کے ٹکڑے ڈال دیں* ۔ گھر پر ہی مزیدار آئسکریم فالودہ تیار ہو جائے گا ۔