اجزاء
مرغی ۔۔۔۔۔۔۔آدھا کلو
کریلے۔۔۔۔۔۔۔ایک کلو
کلونجی۔۔۔۔۔۔آدھا چمچہ کھانے کا
سوکھی میتھی۔۔دو چمچے کھانے کے
سونف۔۔۔۔۔۔۔ایک چمچہ کھانے کا
ادرک ،لہسن پیسٹ۔۔ایک چمچہ چائے کا
لال مرچ پاؤڈر۔۔۔حسب ذائقہ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
سوکھا دھنیہ۔۔۔دو چمچے چائے کے
گرم مسالحہ پاؤڈر۔۔ایک چوتھائی چمچہ چائے کا
انار دانہ۔۔۔۔۔۔۔دو چمچے کھانے کے
پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔درمیانی سائز کی ایک عدد
(باریک کٹی ہوئی)
دہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک پیالی
تیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت
ترکیب:
کریلے اچھی طرح چھیل کر دھو لیں اور ان کے بیج نکال دیں۔اب کریلوں کو نمک لگا کر رکھ دیں۔مرغی میںدہی، ادرک،لہسن،نمک،لال مرچ،گرم مسالحہ،کلونجی،میتھی اور سونف ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ایک گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ایک گھنٹہ بعد کھانے کے دو چمچہ تیل گرم کریں اور اس میں*پیاز کی بو نکالنے کے لیے کچا پکا کرلیں۔اب اس میں فریج میں رکھی ہوئی مرغی ڈال دیں۔مرغی کو اس حد تک پکائیں جب تک کے دہی کا پانی خشک نہ ہو جائے۔اس کے بعد کریلوں کو دھو کر چھیننے میں رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے اور تھوڑے خشک ہو جائیں۔چکن کے آمیزے میں سوکھا دھنیہ اور انار دانہ کوٹ کر ڈال دیں اور پھر اس آمیزے کو کریلوں میں*بھر لیں اور دھاگا لپیٹ دیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں کریلے ڈال دیں اور ڈھکن لگا دیں۔کریلے بھاپ میں گل جایئں گے لیکن پھر بھی تھوڑی تھوڑی دیر میں اس پین کو ہلاتے رہیں یا چمچہ سے کریلوں کو الٹ پلٹ دیں تاکہ وہ جلیں نہ۔اگر چاہیں تو پیاز کی گریوی تیار کرکے اس میں*بھی کریلے دم دیئے جا سکتے ہیں۔مزیدار اچاری چکن کریلے تیار ہیں۔
Bookmarks