Results 1 to 5 of 5

Thread: گرم مصالحہ اور چٹکیاں

  1. #1
    imran sdk's Avatar
    imran sdk is offline Advance Member
    Last Online
    20th October 2021 @ 04:14 AM
    Join Date
    16 May 2007
    Location
    پا&
    Age
    39
    Posts
    1,810
    Threads
    1129
    Credits
    1,369
    Thanked
    43

    Default گرم مصالحہ اور چٹکیاں

    گرم مصالحہ

    بازار میں عموما جو پیکٹ کے گرم مصالحہ پاؤڈر ملتا ہے اس کا ذائقہ اور خوشبو گھر میں پسے ہوئے گرم مصالحے سے قطعی مختلف ہوتی ہے ۔اسی وجہ سے کھانوں کے ذائقوں میں بھی فرق آجاتا ہے۔ مجھے بھی مصروفیت کی وجہ سے اتفاق ہوا پیکٹ کا گرم مصالحہ خرید کر استعمال کرنے کا جس کی وجہ سے کھانوں کا ذائقہ ہی کچھ سے کچھ ہو گیا ۔اسی لیے میں نے سوچا کے گھر کے گرم مصالحہ کی ترکیب بھی شئیر کرلوں ۔گھر میں گرم مصالحہ پیسنے کے لیے مندرجہ ذیل اجزاء درکار ہونگے ۔

    لونگ ؛؛؛؛؛؛ ٢٥ گرام
    کالی مرچ؛؛؛؛؛٢٥ گرام
    بڑی الائچی؛؛؛٥٠ گرام ((گرم پتیلی کے ڈھکن پر رکھ کر تھوڑا خشک ہونے دیں پھر چھلکے اور دانے الگ کرلیں)
    دارچینی ؛؛؛؛؛؛٢٥ گرام ((چھوٹے ٹکڑے ہاتھ سے کرلیں ))
    زیرہ ؛؛؛؛؛؛آدھا پاؤ
    تیز پتہ؛؛؛؛؛؛ایک یا دو درمیانےسائز کے پتے
    چھوٹی الائچی؛؛؛؛تین سے چار

    ان سب چیزوں کو ایک پرات میں جمع کر لیں اور کرائنڈر کے ساتھ جو مل آتی ہے اس میں پیس لیں ۔بہترین خوشبو دار پسا گرم مصالحہ تیار ہوگا ۔جس سے آپ کے کھانوں کا ذائقہ بھی بڑھ جائے گا ۔


    چٹکیاں

    یہاں کچھ کھانوں کو جلدی تیار کرنے اور کچھ کھانوں کی key tips لکھی جائنگی ۔

    بریانی

    گوشت کو نمک ، مرچ ، پسا دھنیہ ، ادرک لہسن پیسٹ کے ساتھ گلا لیں اور پانی خشک کرلیں۔اب دہی میں پسا گرم مصالحہ،پسی ہوئی سبز الائچی ملا کر گوشت میں ڈال دیں اور ڈھکن ڈھک دیں ۔براؤن کی ہوئی پیاز شامل کرکے ۔

    ابلے ہوئے چاولوں کی ایک تہہ پتیلی میں لگایئں اور گوشت کی ایک تہہ اس پر لگا کر ہرا دھنیہ تھوڑا سا اور چند ہری مرچیں ڈال دیں ۔اسکے اوپر ایک اور تہہ چاولوں کی دیں اور زردے کا رنگ چاولوں پر ڈال کر پتیلی کا ڈھکن ڈھک دیں ۔پانچ منٹ کے بعد دیکھیں اگر بھاپ بن گئی ہے تو چولھا بند کردیں ۔چاول اسی بھاپ میں دم ہو جائنگے ۔

    اگر سندھی بریانی بنانی ہے تو چھے سات آلو بخارے کو پانی میں بھگو دیں۔دو یا تین آلو کاٹ کر ابال لیں اور پھر انہیں تیل میں تل کر نکال لیں۔گوشت میں آلو بخارے اور آلو ملا کر پھر چاولوں کی تہہ لگا کر اس پر پودینہ چھڑک کر دم دے دیں ۔مزیدار سندھی بریانی تیار ہوگی۔

    فرنچ فرائز

    آلو چھیل کر کاٹ لیں یا اگر فرائز کٹ کرنے کی مشین ہے تو اس میں کاٹ لیں ۔
    ایک پتیلی میں پانی میں نمک ڈال کر ابالنے رکھ دیں ۔
    پانی ابلنے لگے تو اس میں فرائز ڈال کر تین سے پانچ منٹ ابالیں ۔(نئے آلو تین منٹ ،پرانے پانچ منٹ تک)
    اب ان کو نتھار لیں اور فریز کر دیں ۔یا اگر فورا تلنے ہیں تب بھی تھوڑی دیر کے لیے فریزر میں رکھ کر تلیں ۔مزیدار فرائز گھر پر ہی تیار ہو جاینگے۔

    قورمہ

    گوشت کو نمک ،مرچ، پیاز ،ادرک ، لہسن اور پسے دھنیے کے ساتھ گلا لیں ۔پانی خشک ہونے پر دہی کے ساتھ بھون لیں ۔ تھوڑی سے جاوتری پسی ہوئی ،تھوڑی جائنفل پسی ہوئی ،سبز الائچی پسی ہوئی اور گرم مصالحہ ڈال کر چولھا بند کر دیں۔کچھ دیر میں پتیلی کو کھول کر ان سب چیزوں کو مکس کرکے آدھا ٹیبل اسپون عرق گلاب ڈال دیں۔

    کوئیک کوکنگ ٹپس

    اگر آپ ورکنگ پرسن ہیں اور کھانا آپ کو خود بنانا پڑتا ہے یا پھر گھر میں افراد یا دعوت کا اہتمام زیادہ ہوتا ہے تو درج ذیل ٹپس آپ کے بہت کام آسکتی ہیں۔

    کھانا بنانے کے لیے پیاز کاٹتے ہوئے ایک یا دو پیاز روز زیادہ کاٹ کر فریز کر دیں ۔اس طرح آپ کے پاس کٹی ہوئی پیاز کا اسٹاک ہو جائے گا اور اچانک آنے والے مہمانوں کے بعد کم از کم ایک اضافی کام نہیں کرنا پڑے گا۔

    پیاز براؤن کرتے ہوئے کچھ پیاز اضافی براؤن کرلیں اور اسکو فریز کردیں ۔ٹیسٹ پر بلکل اثر نہیں پڑتا ہے ۔

    یا پھر ویک اینڈ پر کوشش کرکے دونوں کام ایک ساتھ کرلیں یعنی پیاز چھیل ،کتر کر براؤن کرکے فریز کرلیں تاکہ آنے والے دنوں میں کام کا بوجھ کچھ ہلکا رہے ۔ساتھ کے ساتھ کرنے میں فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اضافی وقت نہیں لگانا پڑتا ہے ۔چوائس از یورز ۔

    لہسن ،ادرک پیس کر رکھنے سے کبھی ہرا بھی ہو جاتا ہے اسکے لئے بہترین ٹپ یہ ہے کہ اسے ایئر ٹائٹ کانچ کے جار میں پیسنے کے بعد رکھ کر فریز کر دیں اور پھر نکال کر استعمال کریں ۔ادرک اگر لہسن کے ساتھ تھوڑی زیادہ پیس لی جائے تب بھی لہسن ہرا نہیں ہوتا ہے۔

    گوشت جب لائیں تو اسے ایک ساتھ گلا لیں ۔آٹھ پونڈ کے ککر میں تقریبا پونے چار کلو گوشت مصالحے سمیت آجاتا ہے ۔گوشت کو نمک ،مرچ ، ہلدی اور ادرک لہسن کے ساتھ گلا اس کے حصے بنا کر رکھ لیں ۔اور جب پکانا ہو یا اچانک مہمان آجایئں تو اسے ڈی فروسٹ کرکے یا پتیلی میں ہی گرم کرکے براؤن پیاز ،دہی ڈال کر سالن تیار کرلیں۔اگر کوئی سبزی شامل کرنا چاہیے تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔

    ہرے دھنیہ کو اگر فریج میں بھی دو دن سے زیادہ رکھو تو مرجھا جاتا ہے اور خوشبو بھی کم ہو جاتی ہے ۔ ہرئے دھنیے کو توڑ اور کاٹ کر پانی میں بھگو دیں ۔پانچ منٹ کے بعد اسے نتار کر ایک پلاسٹک کنٹینر میں رکھ کر ڈھکن لگا کر فریزر میں رکھ دیں اور جب چاہیں استعمال کریں ۔یہی طریقہ پالک اور دیگر ساگ اور پودینہ کے ساتھ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے ۔

    سفید اور کالے چنے ایک ساتھ ابال کر پورشنز بنا کر فریز کردیں اور حسب ضرورت استعمال کریں ۔

    پلاؤ کی یخنی تیار کرکے ، براؤن پیاز ،ثابت گرم مصالحہ ،دہی ،سبز الائچی اور پسے گرم مصالحے کے ساتھ بگھار کر فریز کرلیں۔ جب پلاؤ دم دینا ہو تو چاول بھگو دیں ،اتنی دیر میں یخنی کو پتیلی میں چولھے پر رکھ دیں اور مطلوبہ مقدار میں پانی ڈال کر چاولوں کو دم دے دیں ۔

    Last edited by Fatima Iqbal; 14th October 2011 at 02:46 PM. Reason: font setting

  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    Assalam-o-Allykom Wrt Wbrkt
    very nice sharing



  3. #3
    zafar bhutta's Avatar
    zafar bhutta is offline Advance Member
    Last Online
    14th April 2023 @ 03:31 PM
    Join Date
    01 Aug 2010
    Location
    Rahim Yar Khan
    Gender
    Male
    Posts
    5,605
    Threads
    80
    Credits
    1,078
    Thanked
    81

    Default

    ncie
    (((((((((((((*Always be happy*))))))))))))))))

  4. #4
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default

    Good

  5. #5
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    24th April 2024 @ 04:11 AM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    So Nice Sharing

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 30th June 2015, 01:13 PM
  2. Replies: 1
    Last Post: 3rd December 2011, 04:17 PM
  3. Replies: 8
    Last Post: 7th July 2011, 08:10 AM
  4. Replies: 2
    Last Post: 12th January 2010, 06:50 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •