بادام کي گري عمدھ قسم کي آدھا کلو
چينی ڈيڑہ کلو
الائچي چھوٹی بارہ عدد
پاني ایک لیٹر
ترکيب:
بادام کي گري ايک دن پھلے پاني ميں بگھوديں اور دوسرے دن چہيل کر سل پر باريک پيس ليں، پھر اس ميں تہوڑا پاني ڈال کرنتہار ليں، اور باريک کپڑے سے چہان ليں، کپڑے ميں سے بادام نکال کر پھر سے باريک پيس ليں،اس طرح چار مرتبہ کرنے سے بادام سارے پس جائيں گے، اگر تہوڑا بہت ماٹا بادام رہ جائے تو کوئي حرج نہيں، اب يہ پسے ھوئے بادام چيني اور پاني ڈال کر چولھے پر چڑہاديں، جب قوام تيار ھو جائے تو الائچي بھي باريک پيس کر اس ميں شامل کرديں اور اس کو گاڑھا ہونے ديں، يہ شربت کافي گاڑھا ھوتا، اب اسے اتار کر ٹھنڈا ھونے پر کسي مرتبان ميں ڈال ليں اور دو چمچے ايک گلاس ميں ڈال کر پاني يا دودہ ميں ڈال کر نوش فرمائیں، بہت ہي لذيذ اور دل و دماغ کيلئے مفيد ھوتا ھے۔
Bookmarks