اجزاء

اروی:::::::ایک پاؤ
ہری مرچیں::::::::::::::دو عدد(لمبائی میں کاٹ لیں)
ادرک:::::::::::::دو ٹکڑے (باریک پیس لیں)
تل ::::::::::::::::کھانے کا ایک چمچہ(پسے ہوئے)
نمک::::::::::::::حسب ذائقہ
لیموں*کا رس:::::::::کھانے کا ایک چمچہ
گرم مصالحہ::::::::چائے کا آدھا چمچہ
تیل :::::::::::؛؛؛تلنے کے لیے

ترکیب:

پکانے کے لیے کمبے سائز کی اروی منتخب کریں۔انہیں ابلا کر چھیل لیں اور ہر اروی کے لمبائی میں*چار ٹکڑے کرلیں۔گرم تیل میں*اروی کے ٹکڑوں کو تل کر سنہرہ کرلیں۔تاکہ وہ کرکری ہو جایئں۔ایک فرائی پین میں*تھوڑا سا تیل گرم کریں اور اس میں*ادرک پیسٹ،پسے ہوئے تل،لیموں کا رس اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح چمچہ چلایئں کہ لگنے نہ پائے۔دو تین منٹ کے بعد اس میں اروی ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔تیار ہونے پر گرم مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔


ترکیب نمبر دو:::


اروی کی بھجیا؛

اجزاء

اروی ::::::::ایک پاؤ
ثابت مرچ:::::::::::4 یا 5 عدد
اجوائن::::::::دو چٹکی(ڈالنے سے پہلے مسل لیں ہتھیلی پر)
زیرہ::::::::::ایک چائے کا چمچہ
نمک::::::حسب ذائقہ
تیل:::::پکانے کے لیے

اروی کو چھیل کر دھو لیں اور پھر گولائی میں*اسکے باریک قتلے کرلیں۔پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں*زیرہ،ثابت مرچ توڑ کر اور اجوائن ڈالیں،ذرا وہ چٹکنے لگیں تو پھر اسمیں اروی ڈال کر اوپر سے نمک بھی ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر دیں۔پتیلی کا ڈھکن ڈھک دیں۔بھاپ میں*اروی گل جائے گی۔اس بھجیا کو بننے میں کل 20 منٹ لگتے ہیں۔پتیلی کا ڈھکن ہٹا کر ایک اروی کے قتلے کو چمچے سے کٹ کرکے دیکھیں اگر آرام سے کٹ جائے تو ڈھکن دوبارہ نہ ڈھکیں اور آنچ کو تھوڑا سا بڑھا کر اروی کو ہلکا سا سنہرہ کرلیں۔مزیدار اروی کی بھجیا تیار ہے۔

اروی کے پتے پکانےکی ترکیب:

اجزاء

اروی کے پتے::::::::دو
بیسن::::::::ایک کپ
نمک،پسی لال مرچ:::::::::؛حسب ذائقہ
زیرہ::::::::؛ایک چائے کا چمچہ
اجوائن:::::::دو چٹکی
پیاز::::::::دو عدد درمیانے سائز کی
لہسن ،ادرک پیسٹ:::::::::دو کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ::::::؛آدھی چائے کا چمچہ
تیل::::::پکانے کے لیے


ترکیب::::::
اروی کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں*رکھ دیں۔بیسن میں*نمک،مرچ،مسلی ہوئی اجوائن،زیرہ ڈال کر پانی ملا کر گاڑھا گھول لیں۔ایک پتیلی میں*پانی ابلنے کے لیے رکھ دیں۔اس دوران اروی کے پتے کو پھیلا کر اسمیں بیسن کو لیپ دیں اور پھر اسکو لپیٹ دیں۔چاہے تو اس پر دھاگہ بھی باندھ سکتے ہیں۔پانی ابلنے لگے تو اسپر ایک سلور کی چھلنی رکھ کر اسمیں اروی کے پتوں کو رکھ دیں۔ابلتے پانی کی بھاپ میں یہ پتے اور بیسن پک جایئنگے۔جب تک یہ تیار ہوں ،پیاز،ادرک،لہسن کو پیس کر ایک پتیلی میں*تیل گرم کرکے اسمیں ڈالدیں۔جب اس آمیزہ کی بو نکل جائے تو پھر اسمیں*حسب ذائقہ نمک ،مرچ،تھوڑی سی ہلدی ڈال کر بھونیں ۔اروی کے پتے تیار ہو جایئں تو انہیں ایک ٹکڑوں کی شکل میں*کاٹ لیں اور پھر بھونیں ہوئے مصالحے میں ڈال کر اوپر سے گرم مصالحہ ڈالدیں اور دم کرلیں۔جو لوگ کھٹا کھانے کے شوقین ہیں وہ اس میں*پسے ٹماٹر،دہی یا املی کاپانی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اروی کے پتوں کو بھاپ دینے کے بعد اگر شام کی چائے کے ساتھ تل کر بھی کھایا جائے تو بہت مزہ دیتے ہیں۔