راولپنڈی کے علاقے صادق آباد اور ملحقہ علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت مزید چار سو پچاس افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ آج نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد اور ملحقہ علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران چار سو پچاس سے زائد امشتبہ افراد گرفتار کرلئے ہیں ۔گرفتارشدگان میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے راولپنڈی واسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے اسلام آباد آنے والے تمام افراد کو اپنی شناختی دستاویزات ہمراہ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ سانحہ مناواں اور سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پنجاب بھر میں تمام مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کی جاری ہے۔
Bookmarks