امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا ان دنوں خبروں میں ہیں ،پہلے وہ بچہ گود لینے کی خبروں میں سامنے آتی رہیں اور اب میڈونا نے اٹلی کے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے پانچ لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔اٹلی کے علاقے پاسینٹروکے میئرفرنینڈو کیپارسوکے مطابق پاپ گلوکارہ نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ گزشتہ دنوں اٹلی میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے پانچ لاکھ امریکی ڈالر بطور عطیہ دیں گی۔کیپارسو کا کہنا ہے کہ یہ رقم ان علاقوں میں خرچ کی جائے گی جہاں زلزلے سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ میڈونا کی ترجمان لز روزنبرگ کے مطابق میڈونا نے ایک قابل ذکر رقم اس مد میں عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم انہوں نے حتمی امدادی رقم کے بارے میں نہیں بتایا ۔پاسینٹرو کی عوام نے میڈونا کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں کہ جب پاسینٹرومعاشی طور پر غیر مستحکم ہے ، یہ امدادی رقم علاقے کی تعمیر نو میں معاون رہے گی۔