Results 1 to 11 of 11

Thread: مس کال یا جہنم سے نجا ت کا ایک ذریعہ؟

  1. #1
    imran sdk's Avatar
    imran sdk is offline Advance Member
    Last Online
    20th October 2021 @ 04:14 AM
    Join Date
    16 May 2007
    Location
    پا&
    Age
    39
    Posts
    1,810
    Threads
    1129
    Credits
    1,369
    Thanked
    43

    Default مس کال یا جہنم سے نجا ت کا ایک ذریعہ؟

    چند روز پہلے اخبار میں ایک خبر پڑھی ویسے تو اخبار پڑھ کر ہر روز دل بجھ سا جاتا ہے مگر اس خبر نے دل کو واقعی زخمی کر کے رکھ دیا کیونکہ خبر ایک بیٹی کے حوالے سے تھی اس لیے فطری طور پر اس خبر کو پڑھ کر میرے دل پر بھی کاری ضرب لگی جس کا درد اب تک میں محسوس کر رہی ہوں مجھے تو یوں لگا جیسے ابن آدم کی طرف سے بنت حوا کے گال پر ایک زور دار تھپڑ رسید کیا گیا ہے ۔ جس کی سرخی ابھی تک میرے چہرے سے نہیں ہٹی۔ پڑھے لکھے جاہل لوگوں کو شاید یہ تحریر عبث ہی لگے مگر میرے نزدیک بلکہ ہر بیٹی کے نزدیک یہ خبر ایک غلیظ گالی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔

    یہ گالی کسی غیر نے نہیں دی بلکہ یہ گالی ایک بیٹی کو اس کے حقیقی باپ نے دی ہے یہ غلیظ گالی ہر بیٹی بلکہ ہر عورت کی ذات پر ایک سوالیہ نشان ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اس ترقی یافتہ اور روشن خیال دنیا میں جس میں ایک عورت کو لامتناہی حقوق حاصل ہیں ۔ ہر طرف عورت کے حق اور عورت کے احترام کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے ۔ برابری کا نعرہ بلند کیا جا رہا ہے مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ اس دنیا کی بھٹی میں جلنے کو کہا جا رہا ہے ۔ اسی دنیا میں ایک باپ اپنی چوتھی بیٹی کی پیدائش پر اس کا نام ”مس کال“ رکھ دیتا ہے ۔

    عورت ذات کی اس قدر تذلیل اس قدر توہین جی ہاں قارئین! خبر کچھ یوں ہی تھی کہ
    ”ایک شخص نے مسلسل چوتھی بیٹی کی پیدائش پر اس کا نام ”مس کال“ رکھ دیا ۔ جس پر اس کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی اور مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نام تبدیل کرے“۔

    مجھے دکھ اس بات پر ہوا کہ قابل احترام والد صاحب مسلمان بھی ہیں ، شاید ان کی نظر سے سورة شوریٰ کی آیت نمبر 49 اور 50 نہیں گزری جس میں اللہ رب العزت فرما رہے ہیں کہ
    ”آسمانوں اور زمین کی بادشاہی صرف اللہ کے لیے ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جسے چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے ، یا انہیں ملا کر دیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہے بانجھ بنا دیتا ہے وہ بڑا جاننے والا بڑی قدرت والا ہے“۔
    اللہ رب العزت اپنی ہی اس مقدس ترین کتاب کی سورة النحل آیت نمبر 59,58 میں ارشاد فرماتا ہے : ”ان میں سے جب کسی کو لڑکی ہونے کی خبر دی جائے تو اس کاچہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور دل ہی دل میں گھٹنے لگتا ہے اس بری خبر کی وجہ سے لوگوں سے چھپا چھپا پھرتا ہے سوچتا ہے کہ کیا اس ذلت کو لیے ہوئے ہی رہے یا اسے مٹی میں دبا دے ۔ آہ! کیا ہی برے فیصلے کرتے ہیں؟“۔
    سورة الزخرف آیت نمبر 17میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا کہ
    ”جب ان میں سے کسی کو اس چیز کی خبر دی جائے جس کی مثال اس (اللہ) نے رحمن کے لیے بیان کی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ پڑ جاتا ہے اور وہ غمگین ہو جاتا ہے“۔

    ایک طرف تو ہم عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کے دعوے دار ہیں اور دوسری طرف ہم فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سرے سے ہی بھلا بیٹھتے ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو بیٹی کی آمد پر اپنی چادر بچھاتے اپنی جگہ پر بٹھاتے ۔
    حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں آیا ہے کہ
    ”جس آدمی کو بچیاں دے کر آزمایا گیا پھر اس نے ان کے ساتھ اچھا برتاﺅ کیا تو یہ بچیاں آگ اور اس کے درمیان (قیامت کے دن) رکاوٹ بن جائیں گی“۔
    پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خوش دلی سے بیٹیوں کی پرورش کرنے والوں کو خوشخبری دی ہے کہ
    ”جس کسی نے جوان ہونے تک دو بچیوں کی پرورش کی میں اور وہ قیامت کے دن ان دو انگلیوں کی طرح اکٹھے ہوں گے اور آپ نے اپنی دو انگلیوں کو ملایا ایک جگہ پر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
    ”جس کسی کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں پھر وہ اللہ کا خوف کھا کر ان کی پرورش کرتا رہے وہ میرے ساتھ اس طرح جنت میں ہو گا ۔ آپ نے درمیان اور شہادت والی دونوں انگلیوں کی طرف اشارہ کیا ۔
    واہ! بیٹیوں کی بدولت کیا ”ساتھ“ نصیب ہو گا ۔ کاش! کوئی اس طرف بھی دھیان کرے ۔
    بیٹیوں کی آمد پر ناگواری کا اظہار کرنا، ان کی تذلیل کرنا، ان سے بیزاری ظاہر کرنا نہ صرف مشرکانہ فعل ہے بلکہ اس سے قرآن وسنت کی بھی نفی ہوتی ہے اس کے علاوہ اس خواہش کے ہوتے ہوئے نسل انسانی کی بقاءممکن نہیں ہے بہتر معاشرتی نظام اور نسل انسانی کی بقاءکے لیے جہاں بیٹوں کی ضرورت ہے وہاں بیٹیوں کی بھی ضرورت ہے ۔
    اللہ رب العزت نے کائنات میں ایسی کوئی شے نہیں بنائی جو عبث ہو ۔ مجھے ان والدین سے جو بیٹیوں کی آمد پر خوش نہیں ہیں یا نہیں تھے ان سے صرف اتنا کہنا ہے کہ توبہ کر لیں اور صرف اتنا سوچیں کہ
    خطائیں دیکھتا بھی ہے عطائیں کم نہیں کرتا
    سمجھ میں نہیں آتا وہ اتنا مہرباں کیوں ہے؟
    بیٹی اللہ رب العزت کی رحمت ہے اور اللہ رب العزت کی رحمت کو ٹھکرانے والوں کو اپنے انجام کی فکر کرنی چاہیے۔ آگہی اور یاددہانی کے بعد اپنی بہتری اور فلاح کے لیے اپنے اعمال کو درست کرنا ہی عقل مندی ہے ۔ ورنہ خسارہ ہی خسارہ ہے۔
    بیٹے بیٹی کے فرق کو تم مٹا دو آج
    یہ ہے برسوں کی گتھی اسے سلجھا دو آج
    صرف چاہت سے سینے سے لگاﺅ اس کو
    صدقہ جاریہ بس صرف بناﺅ اس کو
    گزارش ہے اس محترم باپ سے جس نے اپنی بیٹی کا نام ”مس کال“ رکھا ہے کہ وہ لمحے بھر سے پہلے اپنی بیٹی کا نام تبدیل کرے اور اپنے اس فعل پہ اللہ رب العزت سے معافی کا طلبگار ہو

  2. #2
    kiran22's Avatar
    kiran22 is offline Senior Member+
    Last Online
    19th November 2013 @ 11:31 AM
    Join Date
    15 Aug 2007
    Location
    Sialkot
    Posts
    219
    Threads
    36
    Credits
    0
    Thanked
    4

    Default

    buhat he afsoos aur dukh huwa ye khabar par kar Allah assay insano ko hidayat dy ( Ameen)

  3. #3
    Sheeda_Pastol's Avatar
    Sheeda_Pastol is offline Senior Member+
    Last Online
    28th November 2010 @ 11:46 AM
    Join Date
    21 Dec 2005
    Location
    IRIS ga mo im nika ?
    Posts
    16,800
    Threads
    125
    Credits
    990
    Thanked
    344

    Default

    bohot umda tazjiaye kia hai aap nay, i agree with your thoughts, Jazak Allah.

  4. #4
    nvk0003 is offline Senior Member+
    Last Online
    20th February 2018 @ 04:45 PM
    Join Date
    25 Feb 2009
    Age
    44
    Posts
    98
    Threads
    19
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Default

    Mashaallah,
    boht khoob,
    http://mobiletips09.blog spot.com

  5. #5
    Decent_Eye is offline Member
    Last Online
    19th June 2013 @ 09:07 AM
    Join Date
    28 May 2012
    Gender
    Female
    Posts
    4,951
    Threads
    130
    Thanked
    690

    Default


  6. #6
    rightsoul is offline Junior Member
    Last Online
    3rd November 2012 @ 10:37 AM
    Join Date
    09 Apr 2012
    Gender
    Male
    Posts
    3
    Threads
    0
    Credits
    1,040
    Thanked
    0

    Default

    ALLAH us admi ko hidayat day...

  7. #7
    smilips's Avatar
    smilips is offline Senior Member+
    Last Online
    13th June 2018 @ 12:43 PM
    Join Date
    22 Jun 2012
    Location
    اللہ تعالی کی زمی
    Gender
    Male
    Posts
    109
    Threads
    7
    Credits
    11
    Thanked
    10

    Default

    اللہ معاف فرمائے ورنہ ہم اپنے آپ کواللہ کی ناراضگی کا حقدار خود بنا رہے ہیں.
    آپ کے مزید مضامین کا انتظار رہے گا.

  8. #8
    Aspirant's Avatar
    Aspirant is offline Senior Member
    Last Online
    30th September 2017 @ 01:14 PM
    Join Date
    30 Apr 2007
    Gender
    Male
    Posts
    4,854
    Threads
    594
    Credits
    1,049
    Thanked
    785

    Default

    Astaghfirullah yaar ajeeb zamana agia hain apny he dil ky tokro ki mazaq khud uraye jarhi hain na shokar insan
    [CENTER][URL="http://www.itdunya.com/t355664/"][SIZE="5"]~ایک قافلہ~[/SIZE][/URL]
    [SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

  9. #9
    imaan786's Avatar
    imaan786 is offline Senior Member+
    Last Online
    6th January 2017 @ 04:38 PM
    Join Date
    13 Jul 2012
    Gender
    Female
    Posts
    167
    Threads
    30
    Credits
    196
    Thanked
    4

    Default

    Bettian to ALLAH ki rehmat hoti hain.ALLAH PAK ham sab ki islah farmay!Aameen

  10. #10
    sabinkarim's Avatar
    sabinkarim is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 12:43 PM
    Join Date
    23 Feb 2009
    Location
    Multan
    Age
    60
    Gender
    Male
    Posts
    1,839
    Threads
    29
    Credits
    1,432
    Thanked
    88

    Default

    Allah hamain muaf karey aur us shakhs ku akal dey

  11. #11
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Thanks for Sharing

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 22nd March 2018, 07:54 PM
  2. Replies: 144
    Last Post: 26th April 2014, 09:03 PM
  3. Replies: 5
    Last Post: 30th June 2010, 06:46 AM
  4. Replies: 13
    Last Post: 13th April 2010, 05:43 AM
  5. Replies: 6
    Last Post: 4th July 2009, 10:51 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •