Results 1 to 4 of 4

Thread: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

  1. #1
    imran sdk's Avatar
    imran sdk is offline Advance Member
    Last Online
    20th October 2021 @ 04:14 AM
    Join Date
    16 May 2007
    Location
    پا&
    Age
    39
    Posts
    1,810
    Threads
    1129
    Credits
    1,369
    Thanked
    43

    Exclamation مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں قائم اسلام کا دوسرا مقدس ترین مقام ہے ۔ مکہ مکرمہ میں مسجد حرام مسلمانوں کے لئے مقدس ترین مقام ہے جبکہ بیت المقدس میں مسجد اقصی اسلام کا تیسرا مقدس مقام ہے ۔

    تعمیر
    مسجد الحرام کے بعد دنیا کی سب سے اہم مسجد مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعمیر کا آغاز 18 ربیع الاول سنہ 1ھ کو ہوا ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینے ہجرت کے فوراً بعد اس مسجد کی تعمیر کا حکم دیا اور خود بھی اس کی تعمیر میں بھر پور شرکت کی ۔مسجد کی دیواریں پتھر اور اینٹوں سے جبکہ چھت درخت کی لکڑیوں سے بنائی گئی تھی ۔مسجد سے ملحق کمرے بھی بنائے گئے تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت اور بعض اصحاب رضی اللہ تعالی عنہم کے لئے مخصوص تھے ۔

    مکہ کے کا فرو ں سے تنگ آ کر حضو ر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مد ینہ کی طرف ہجرت لا ئے تو ہر شخص کی تمنا تھی کہ حضو ر پا ک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے گھر میں ٹھھر یں۔آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فر ما یا!کہ جہاں ہماری او نٹنی بیٹھے گی ہم وہیں پر قیام کریں گے۔اونٹنی حضرت ایوب انصاری کے گھر کے آ گے بیٹھ گئی۔آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر رہنے کا فیصلہ کیا۔جہاں او نٹنی بیٹھی تھی وہ جگہ خریدی اور وہاں مسجد بنوانے کاارا دہ کیا ۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس جگہ قائم کی گئی وہ دراصل دو یتیموں کا پلاٹ تھا۔ ورثا اور سرپرست اسے ہدیہ کرنے پر آمادہ تھے اور اس بات کو اپنے لئے بڑا اعزاز سمجھتے تھے کہ ان کی زمیں شرف قبولیت پا کر مدینہ منورہ کی پہلی مسجد بنانے کیلئے استعمال ہوجائے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلا معاوضہ وہ پلاٹ قبول نہیں فرمایا، دس دینار قیمت طے پائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کو اس کی ادائیگی کا حکم دیا اور اس جگہ پر مسجد اور مدرسہ کی تعمیر کا فیصلہ ہوا۔ پتھروں کو گارے کے ساتھ چن دیا گیا۔ کھجور کی ٹہنیاں اور تنے چھت کیلئے استعمال ہوئے اور اس طرح سادگی اور وقار کے ساتھ مسجد کا کام مکمل ہوا۔ مسجد سے متصل ایک چبوترہ بنایا گیا جو ایسے افراد کے لئے دار الاقامہ تھا جو دوردراز سے آتے تھے اور مدینہ منورہ میں ان کا اپنا گھر نہ تھا۔

    آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعمیر شروع کی جبکہ کئی مسلم حکمرانوں نے اس میں توسیع اور تزئین و آرائش کا کام کیا۔ گنبد خضرا کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں امتیازی خصوصیت حاصل ہے جس کے نیچے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے روضہ مبارک ہیں۔ یہ مقام دراصل ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا حجرہ مبارک تھا ۔ ریاست مدینہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیثیت مسلمانوں کے لئے معبد، کمیونٹی سینٹر، عدالت اور مدرسے کی تھی۔

    مسجد کے قلب میں عمارت کا اہم ترین حصہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روضہ مبارک واقع ہے جہاں ہر وقت زائرین کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے ۔ یہاں مانگی جانے والی کوئی دعا رد نہیں ہوتی۔ خصوصاً حج کے موقع پر رش کے باعث روضہ مبارک کے حصے میں داخلہ انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔ اسی مقام پر منبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے ۔ سنگ مرمر حالیہ منبر عثمانی سلاطین کاتیار کردہ ہے جبکہ اصل منبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھجور کے درخت سے بنا ہوا تھا۔

    چاروں خلفائے راشدین نے یعنی حضرت ا بوبکر ،حضرت عثمان،حضرت عمر،اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے اپنی اپنی حکومت میں اس مسجد کی مرمت جاری رکھی۔پھر مسلمان بادشاہوں نے اسے بڑا کر نے اور خوبصورت بنانے میں بہت روپیہ خرچ کیا۔اب یہ عالی شان محل لگتی ہے۔

    سعودی عرب کے قیام کے بعد مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کئی مرتبہ توسیع ہوئی لیکن مرحوم شاہ فہد بن عبد العزیز کے دور میں مسجد کی توسیع کاعظیم ترین منصوبہ تشکیل دیا گیا جس کے تحت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور کے تمام شہر مدینہ کو مسجد کا حصہ بنادیا گیا۔ اس عظیم توسیعی منصوبے کے نتیجے میں مسجد تعمیرات کا عظیم شاہکار بن گئی۔

    یہیں پر آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلا خطبہ ار شا د فر ما یا۔اس مسجد میں ایک ٹکڑا ہے جور یا ض ا لجنہ کہلاتا ہے یعنی جنت کے باغو ں میں سے ایک با غ۔

  2. #2
    Shaze_143's Avatar
    Shaze_143 is offline Senior Member+
    Last Online
    21st November 2016 @ 02:45 PM
    Join Date
    29 Jan 2009
    Location
    Karach!
    Gender
    Male
    Posts
    785
    Threads
    48
    Credits
    941
    Thanked
    58

    Default

    Subhan Allah Imran Bhai
    Buhut Zabar10 .. Allah Aap Ko Iska Ajar Deeeee
    Or Hum Sab Ko Waha Ke Haziri Naseeb Farmayee
    Ameeeeeeeeeeeeeeeeeeen

  3. #3
    CONAN's Avatar
    CONAN is offline Senior Member+
    Last Online
    9th April 2018 @ 05:20 PM
    Join Date
    02 Oct 2007
    Location
    BRISTOL, ENGLAND
    Posts
    83
    Threads
    17
    Credits
    1,129
    Thanked
    2

    Default

    Quote imran sdk said: View Post



    یہیں پر آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلا خطبہ ار شا د فر ما یا۔اس مسجد میں ایک ٹکڑا ہے جو ریا ض ا لجنہ کہلاتا ہے یعنی جنت کے باغو ں میں سے ایک با غ۔



    CHALO BHAI MAN AP KO RIYAZ AL JANNA DKHATA HON
    ALLAH TALA HER MUSLMAN BHAI KO APNA GHAR DEKHA OR APNA PEYARA MUHAMMAD PBUH KA GHAR BE.

    HER MUSLMAN KI KHAWAHIS HOTI HA KA RIAZ ALJANNA MA NAMAZ PARHNA KA MOKA MILA MAGAR LOG NAHI PARH SAKTA, ALLAH TALA AP KO BE WAHAN BULAI OR RIAZ ALJANNA KA NAMAZ PARHNA KA TARIKA MAN AP KO BATA DATA HON KIYA HA

    ROZA RASOOL (S) KA SATH THORA SA HISSA HA JO RIAZ AL JANNA HA US KI PAHCHAN YA HA KA WAHAN WHITE COLOR KA KALEEN BICHA HOTA HAN
    WAHAN LOG ISRA BATHA HOTA HAN KA KOI DUSRA KI GUNJAISH NAHI HOTI, AP KISI BE TARA US HISSA MA POHANCH JAIN OR FORAN 2 NAFAL KI NEYAT KAR KA ALLAH AKBAR KAH KA HATH BANDH LAN GHABRAIN NAHI JAB AP RAKOH KARIN GA TO KHUD HI SAB LOG AP KO KISI NA KISI TARA SAJDA KARNA KA LIYA RASITA BANA DAN GA.

    JAB NAFAL PARH LAN TO AP BE WAHIN BATH JAIN. SUBHAN ALLAH AP KO KHUD HI PATA CHAL JAI GA KA KIYA HOTA HA.
    Attached Images Attached Images    
    CONAN

  4. #4
    Sheeda_Pastol's Avatar
    Sheeda_Pastol is offline Senior Member+
    Last Online
    28th November 2010 @ 11:46 AM
    Join Date
    21 Dec 2005
    Location
    IRIS ga mo im nika ?
    Posts
    16,800
    Threads
    125
    Credits
    990
    Thanked
    344

    Default

    جزاک اللہ بہت اچھی معلومات دی ہیں آپ نے

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 17th April 2022, 09:38 PM
  2. Replies: 6
    Last Post: 17th April 2022, 09:30 PM
  3. Replies: 10
    Last Post: 20th October 2014, 06:44 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 13th August 2011, 06:44 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 16th June 2010, 01:25 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •