ارے بھیا اس کا نہایت سیدھا اور آسان سا حل ہے۔ آپ اپنے سوفٹ وئیر کے مینیو بار میں سے اسکے ہیلپ کے مینیو میں جائیں اور وہاں سےاباؤٹ پر کلک کرکے دیکھیں کہ اس سوفٹ وئیر کا ورژن کیا ہے۔اس کے بعد مشہور زمانہ سرچ انجن گوگل پر جائیں اور وہاں پر اپنے سوفٹ وئیر کا نام اور اسکے بعد اسکی ورژن لکھیں اور ساتھ میں کریک یا کی جنریٹر کا لفظ لکھ کر تلاش کریں آپ کو ڈھیروں نتائج مل جائیں گے لیکن اس سے پہلے گوگل کے تلاش کے صفحے جہاں کوئی بھی لفظ لکھ کر تلاش کرتے ہیں وہاں سرچ کے بٹن کے ساتھ اُوپر نیچے دو لنکس ایڈوانسڈ سرچ اور پریفرنس کے لکھے ہوں گے آپ پریفرنس کے لنک پر کلک کیجئے اور جو نیا صفحہ کھلے وہاں پر سیف سرچ فلٹرنگ کے کالم میں ڈو ناٹ فلٹرمائی سرچ رزلٹس کے آپشن کو چیک کریں اور پھر اوکے کا بٹن دبا دیں۔ مثال کے طور پر مجھے ایک سوفٹ وئیر ایڈوبی فوٹو شاپ سی ایس دو کو رجسٹر کرنا ہے ۔جبکہ اس سوفٹ وئیر کی ورژن نو ہے تو میں اس طرح مختلف طریقوں سے گوگل میں اس کےلئے تلاش کروں گا
abobe photoshop CS2 v9
abobe photoshop CS2 v9 crack
abobe photoshop CS2 v9 keyen
abobe photoshop CS2 v9 patch
Bookmarks