Xillisoft Audio Converter Homepage
آپ اس مقصد کےلئے بہت سے سوفٹ وئیرز استعمال کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کےلئے آپ گوگل پر جا کر ایم پی تھری کنورٹر لکھ کر تلاش کر سکتے ہیں۔ لیکن یہاں پر آپ کو میں ایک ایسے سوفٹ وئیر کے بارے میں بتاؤں گا جو کہ میں بھی استعمال کر چکا ہوں وہ ہے ایگزلیسوفٹ والوں کا آڈیو کنورٹر سوفٹ وئیر۔ جو کہ استعمال میں نہایت آسان ہے اور اسکے رزلٹس بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔فائل سائز سے متعلق بھی عرض کرتا چلوں کہ آپ کو بھی معلوم ہو گا کہ جتنا فائل سائز کم کرنے کی کوشش آپ کریں گے کوالٹی پر بھی اسکا اثر ہو گا۔ ویسے بتاتا چلوں کہ ایم پی تھری فارمیٹ کو ڈیزائن اس طرح کیا گیا ہے کہ اس کا سائز نہایت ہی کم بنتا ہے۔
جس سوفٹ وئیر کے بارے میں آپ کو بتایا گیا ہے اگر وہ آپ کو پسند آئے تو پھر اسکو رجسٹر کرنے کےلئے بھی آپ گوگل سے مدد لے سکتے ہیں۔
Bookmarks