اسلام علیکم
امید کرتا ہوں کہ آپ تمام دوست خیریت سے ہونگے، مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ میں بی اے کا طالبعلم ہوں اور انٹر میڈیٹ کے بعد گھر کو سپورٹ کرنے کے لیئے میری تعلیم کے حصول میں 7 سال کا وقفہ آگیا ہے اب میں نے دوبارہ داخلہ لیا ہے اور بی اے پارٹ 1 پاس کرچکا ہوں جہاں پر میں جاب کرتا ہوں وہاں کے اوقات کار دوپہر 12بجے سے لیکر رات 11 بجے تک ہے، آپ مجھے یہ بتائیے مجھے اب کیا کرنا چاہئے جو مجھے مستقبل میں کام آسکے ایسا کوئی کورس یا کچھ اور کرنا چاہیئے مجھے امید ہے کہ آپ مجھے مفید مشوروں سے نوازیں گے
دعاوں کا طلبگار
شعیب اختر مغل
Bookmarks