السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاۃ
رسولوں کے سردار تشریف لاے
مبارک ہو سرکار تشریف لاے
بنایا جنہیں اپنا محبوب حق نے
وہ دلبر وہ دلدار تشریف لاے
جو اللہ کے بعد سب سے بڑے ہیں
دو عالم کے سردار تشریف لائے
جو دن رات روتے تھے امت کی خاطر
وہ امت کے غم خوار تشریف لاے
مدد گار ہیں جو زمانے میں سب کے
وہ سب کے مدد گار تشریف لاے
ہے مہکا ہوا جن سے باغِ دوعالم
وہی جانِ گلزار تشریف لاے
جنہیں پیار کرتا ہے پرنم زمانہ
جنہیں ہے سب سے پیار تشریف لاے
Bookmarks