بھیا اس کا سب سے آسان طریقہ تو یہ ہے کہ آپ ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی استعمال کریں۔ ایکس پی کے سیٹ اپ میں ڈسک منیجر سوفٹ وئیر بھی ہوتا ہے جس کی مدد سے دوران انسٹالیشن آپ نہ صرف کے پرانی پارٹیشنز کو ختم کرکے نئی پارٹیشنز بنا سکتے ہیں بلکہ بغیر پارٹیشنز کو چھیڑے پہلے سے موجود پارٹیشنز کو فارمیٹ کرکے انہی پر ونڈوز ایکس پی انسٹال کر سکتے ہیں۔میری آپ کو یہی صلاح ہو گی کہ آپ ونڈوز ایکس پی انسٹال کریں۔ پہلے لوگ اسلئے ونڈوز ایکس پی انسٹال نہیں کرتے تھے کہ اس پر گیمز کھیلنا کافی مسئلہ ہوتا تھا۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ مائکروسوفٹ والوں نے اس سلسلہ میں بہت سے اقدامات کئے ہیں اور موجودہ ایکس پی جو کہ سروس پیک دو کے ساتھ انسٹال کی جاتی ہے اس پر گیمز نہایت آسانی سے کھیلی جا سکتی ہیں
Bookmarks