ایڈوبی فوٹو شاپ استعمال کرنے والوں کے لئے ایک ٹپ۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کسی ایک تصویر پر کام کرنا پڑتا ہے جو کہ کافی بڑی ہوتی ہے اور اس پر کام کرنے کےلئے کافی مشکل ہوتی ہے۔ بار بار تصویر کو دائیں بائیں کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات جلدی میں سکرین پر موجود ٹولز اور پراپرٹیز کی ونڈوز میں سے کسی پر کلک ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کافی کوفت ہوتی ہے اور کام کرنے کا تسلسل ٹوٹ جاتا ہے۔ اگر ایسی کوئی مشکل درپیش ہو تو پھر کی بورڈ پر موجود ٹیب کے بٹن کو دبا کر سبھی ٹولز اور پراپرٹیز کی ونڈوز کو غائب کیا جا سکتا ہے ۔اس طرح ایک تو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی اور دوسرا کام کرنے کے بڑا کینوس مل جاتا ہے۔ ٹولز اور پراپرٹیز کی ونڈوز کو ظاہر کرنے کےلئے بھی ٹیب کے بٹن کا استعمال کیجئے گا تو وہ دوبارہ ظاہر ہو جائیں گی۔ اُمید ہے کہ اس ٹپ سے فوٹو شاپ کے استعمال کنندگان کو کافی سہولت ہو گی۔
Bookmarks