قال تعالی:
هَمَّازٍ مَّشَّاء بِنَمِيمٍ [القلم : 11]
طعن آمیز اشار ے کرنے والا چغلیاں لئے پھرنے والا (۱۱)
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا یدخل الجنہ نمام
چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دو قبروں کے پاس سے گزر ہوا تو آپ نے انکی طرف اشارہ کر کے فرمانے لگے:
یہ دونوں عذاب میں مبتلا ہیں لیکن انہیں کسی کبیرہ گناہ کی بناء پر عذاب نہیں دیا جارہا، ان میں سے ایک پیشاب کی چھینٹوں سے اپنے آپ کو نہیں بچاتا تھا اور دوسرا چغل خور تھا
بھائیو اور بہنوں چغل خور اس گناہ کو گناہ سمجھ ہی نہیں پاتا
اس لئے ایسے گناہوں سے کم ہی لوگ بجتے ہیں
اس گناہ کو پہچانیں اور اس سے بچیں
اللہ ہمیں عذابِ قبر سے محفوظ رکھے
Bookmarks