جوتے پہن کر نیکی کمائی جائے؟؟؟؟
کیسے؟
بہت آسانی سے
جوتا پہنتے ہوئے دائیں پاؤں سے پہل کر کے
اور اتارتے ہوئے بائیں پاؤں سے پہل کر کے
کیونکہ
آپ کے رسول صلى الله عليه و سلم کا فرمان ہے
إذا انتعل أحدكم فليبدأ باليمنى و إذا خلع فليبدأ بالشمال, و لينعلهما جميعا أو ليخلعهما جميعا
رواه مسلم
مفھوم:
اگر تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو پہل دائیں سے کرے اور جب اتارے تو پہل بائیں سے کرے
اور اگر جوتے پہنے تو یا دونوں پہنے یا دونوں اتار دے (یعنی ایک جوتا نا پہنے)
بھائیو اور بہنوں میں آپ سب سے نہیں کہوں گی کہ راتوں کو اٹھ کر قیام اللیل کرو اور دن رات نوافل کی کثرت کرو ہفتے میں دو دن روزے رکھو ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
کیونکہ میں جانتی ہوں یہ سب آپ پر بہت بھاری ہے
مگر بھائیو اور بہنوں اگر ہم حسنات (نیکیاں)جمع کرنے کے لئے اتنی مشقت اٹھا نہیں سکتے تو کم از کم روز مرہ کے کئے جانے والے کاموں میں ہی اپنے رسول کی سنت کو زندہ کر کے آخرت کے لئے کچھ تو اعمال جمع کر سکتے ہیں نا؟
یقینا آپ سب کو میری اس بات سے اتفاق ہوگا
ان شاء اللہ
آخر ہمیں اس میزان کے پاس ان نیکیوں کی اشد ضرورت پڑے گی جنہیں آج ہم اپنی غفلت سے معمولی
سمجھ کر چھوڑتے چلے جاتے ہیں
Bookmarks