عراق کے معزول صدر صدام حسین کو عراق میں مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح چھ بجے کے قریب پھانسی دے دی گئی۔ عراق اور بالخصوص بغداد میں ممکنہ ردِ عمل کے پیشِ نظر انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور امریکہ نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Bookmarks