قیمہ 500 گرام
دہی آدھا کپ
1/4 ٹی سپون سفید زیرہ
1ٹی سپون نمک
1/4 ٹی سپون ہلدی پاوڈر 1 ٹی سپون لال مرچ پاوڈر
1/2 کپ کوکنگ آئل
1 سے 2 عدد ٹماٹر اگر استعمال کرنا چاہیں ورنہ دہی بھی کافی ہوتی ہے
2 پیاز باریک سلائس میں کٹے ہوئے
2 کپ پانی کم یا زیادہ کر سکتے ہیں اندازے سے
10/12 ہری مرچیں کتری ہوئی یا دو حصوں مین کی ہوئی
1 عدد بڑی پیاز تھوری موٹی کٹی ہوئی
1 ٹیبل سپون جنجر گارلک پیسٹ
اور ایک گٹھی ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا،1 ٹیبل سپون لیمن جوس

قیمہ میں دہی اورنمک اور ہلدی لال مرچ ڈال لیں اور زیرہ بھی ساتھ ہی ڈال لیں
پین میں آئل ڈال کر 2 عدد پیاز سلائسڈ ہوئی ہوئی ڈال لیں اور جب ہلکی گولڈن براون ہو جائے تو ایک پیس دار چینی اور ایک دو لونگ ایک دو کالی مرچیں ڈال دیں لہسن ادرک پیسٹ اور ٹماٹر ڈال لیں اور مصالحے کو بھون لیں پھر قیمہ کو ڈال کر خوب بھونیں اگر گلانے میں وقت لگےتو تھوڑا سا پانی ایڈ کر لیں، ورنہ دہی اور ٹماٹر کے پانی میں ہی گل جائے گا
جب قیمہ کافی گلا ہوا سا لگنے لگے تو ہری مرچیں اور پیاز بڑی والی ڈال لیں ساتھ ہی سلاِسز میں کٹی ہوئی ادرک ڈال دیں
اگر پانی ڈالنا ہو تو ڈالیں ورنہ ایسے ہی ڈھک دیں پین کو، تھوڑی دیر میں جب پیاز تھوڑی نرم ہو قیمہ فل پک جائےاور پانی بلکل خشک ہو جائے تو چولہے سے ہٹا لیں اور ہرا دھنیا،لیمن جوس اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال لیں چپاتیوں کے ساتھ سرو کریں