دسمبر کے مہینے کا شاید وہ آخری دن تھا
برس گزرے کئی
میں نے لفظ "محبت" لکھا تھا
کسی کاغذ کے ٹکڑے پر!
اچانک یاد آیا ہے
برس گزرے کئ۔۔۔۔۔
مجھے کسی سے بات کرنی تھی
اُس سے کچھ کہنا تھا
جان جاں! مجھے تم سے محبت ہے
مگر میں کہ نہیں پایا
وہ کاغذ لپٹا پڑا ہے دھول میں لیکن
کسی کو دے نہیں پایا
دوبارہ چاہ کر بھی میں محبت کر نہیں پایا
Bookmarks