اگر آپ بلاگر ہیں تو عین ممکن ہے کہ بعض اوقات آپکو کسی تحریر کیلیے سکرین شاٹس کی ضرورت پڑے۔ اگر آپ مختلف فورمز کے ممبر ہیں تو بھی ممکن ہے کہ فورم پر تحاریر لکھتے ہوئے آپکو سکرین شاٹس کی کہیں ضرورت پڑے۔ اس کے علاوہ آپکو اپنی پریزنٹیشن اور دیگر ڈاکومنٹس کیلیے بھی سکرین شاٹ درکار ہوتے ہیں۔
اکثر صارفین سکرین شاٹس کیلیے پرنٹ سکرین(Print Screen) دبا کر ونڈوزپینٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ جسمیں بنائے گئے سکرین شاٹس معیار میں کم تر اور سائز میں بڑے ہوتے ہیں۔ زیادہ سمجھدار لوگ فوٹوشاپ یا دیگر گرافکس سافٹ وئیرز کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن ہر خاص و عام کیلیے ان سافٹ ویرز کا استعمال مشکل ہے۔
انہی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے TechSmith کمپنی کاSNAGIT ایک بہترین سافٹ وئیر ہے۔ جس کی بدولت بالکل مبتدی صارف آسانی سے سکرین شاٹ لے سکتا ہے اور اسمیں اچھی خاص تدوین بھی کر سکتا ہے۔اس سافٹ ویر کی بدولت آپ اپنی سکرین پر موجود کسی بھی چیز کا سکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ یہ سافٹ ویر آپکو اس قابل بناتا ہے کہ آپ سکرین کے کسی مخصوص حصے، کسی خاص ونڈو یا سکرولنگ صفحہ یا پھر فل سکرین موڈ میں بھی سکرین شاٹس لے سکتے ہیں۔ اس سافٹ ویر کا 30 دن تک قابل
استعمال نسخہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
http://www.techsmith.com/download/snagittrial.asp
اسکے علاواسمیں دیگر زبردست فیچرز بھی موجود ہیں جنمیں ویڈیو ڈیسکٹاپ کیپچرنگ، ٹیکسٹ کیپچرنگ اور ویب پیچ کیپچرنگ شامل ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں میں لکھی گئی تحریروں کےلیے سکرین شاٹس میں نے اسی سافٹ ویر کی مدد سے لئے۔ مزید ایک سکرین شاٹ پیش خدمت ہے، جسے میں نے مخصوص حصہ کی آپشن کا استعمال کرکے لیا ہے:
آیون فلکس
Bookmarks