Results 1 to 1 of 1

Thread: لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کیلیے محفوظ ہارڈ ڈرائیوز

  1. #1
    Join Date
    13 Jun 2009
    Location
    Doha
    Gender
    Male
    Posts
    2,048
    Threads
    200
    Credits
    0
    Thanked
    59

    Smile لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کیلیے محفوظ ہارڈ ڈرائیوز

    کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سی گیٹ نے بروز پیر یہ اعلان کیا ہے کہ اس نے لیپ ٹاپ کیلیے دنیا کی پہلی محفوظ ہارڈ ڈرائیو (بلٹ ان انکرپشن۔
    Builtin encryption
    فروخت کا آغاز برانڈڈ سسٹمز بنانے والی کمپنی اے ایس آئی
    لیپ ٹاپس سے شروع کر دیا ہے۔ یہ ہارڈ ڈرائیوز ایک ایسی چپ کی حامل ہیں جس کی بدولت غیر متعلقہ فرد ان پر موجود ڈیٹا نہیں پڑھ سکیں گے بلکہ ان ہارڈ ڈرائیوز سے کمپیوٹر بوٹ بھی نہیں کر سکیں گے جب تک وہ اس کی ڈی کرپشن (جو کسی پاس ورڈ یا سیکیورٹی کوڈ کی بدولت ممکن ہوگی) کے طریقہ کار سے آگاہ نہ ہوں گے۔
    چوری یا گم شدہ لیپ ٹاپ کمپیوٹرز سے امریکا اور دیگر مغربی ممالک میں مختلف کاروبار کرنے والی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو کروڑوں ڈالر سالانہ کا نقصان ہو رہا ہے اور ساتھ میں ان کمپنیوں اور اداروں کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ بسا اوقات یہ لیپ ٹاپ حساس نوعیت کے ڈیٹا سمیت چوروں اور شرپسندوں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں۔ آئی ڈی سی کے سیکیورٹی انالسٹ کے مطابق ایسی ہارڈ ڈرائیوز کے حامل لیپ ٹاپ جلد ہی کاروباری طبقہ اور سرکاری اداروں کی ضرورت بن جائینگے۔
    Attached Images Attached Images  

Similar Threads

  1. Replies: 8
    Last Post: 28th October 2014, 09:45 AM
  2. Replies: 10
    Last Post: 27th March 2011, 02:38 AM
  3. Replies: 3
    Last Post: 7th January 2010, 01:43 AM
  4. Replies: 7
    Last Post: 17th December 2009, 11:49 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •