آئی ٹی کی انتظامیہ اور تمام ساتھیوں کو میری طرف سے السلام علیکم۔
معزرت کے ساتھ ایک اور غلطی کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں (شاید آپ یہ سمجھتے ہوں کہ میں نے صرف غلطیاں تلاش کرنے کا ٹھیکا لے رکھا ہے) ، وہ ہے سمائلیز میں ان شاء اللہ کا ترجمہ۔
انشاءاللہ کا معروف ترجمہ ہے " اگر اللہ نے چاہا " لیکن سمائلی میں اس کا ترجمہ " اللہ کے کرم سے " دیا گیا ہے۔
اس کے لیے اردو لغت سے ایک سکرین شاٹ دے رہا ہوں۔
آپ اپنے طور پر بھی تحقیق کر کے اگر مناسب سمجھیں تو اس ترجمے کو درست کروا لیجیے۔
یہ ہے اردو لغت کا پتا :
http://www.crulp.org/oud/ViewWord.aspx?refid=60583
والسلام
خیر اندیش
"راقم"
Bookmarks