السلام علیکم آئی ٹی دنیا کے ساتھیو
میں آج ایک تجویز آپ سب ساتھیوں کے سامنے پیش کرتا ہوں۔
اور آئی ٹی دنیا کی انتظامیہ سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر قابل عمل ہو تو اللہ کا نام لے کر اس کو آئی ٹی دنیا میں آنے کا موقع دے دیں۔
وہ ہے " نستعلیق فانٹ " ۔
اس وقت بہت سے نستعلیق فانٹ مفت دستیاب ہیں۔ مثلاً
نفیس نستعلیق، پاک نستعلیق،جمیل نستعلیق، علوی نستعلیق وغیرہ۔
علوی نستعلیق وائس آف امریکہ والے بھی استعمال کر رہے ہیں۔
اگر ایسا ہو جائے تو آئی ٹی دنیا کو چار چاند لگ جائیں گے۔
یہ بات فانٹ سے متعلق لوگ ہی سمجھتے ہوں گے کہ یہ ممکن ہے یا نہیں یا اس میں کس قدر پیچیدگیاں ہیں۔میں تو صرف خواہش ہی کر سکتا تھا جو میں نے کر دی۔
والسلام
" راقم "
Bookmarks