السلام علیکم ، آئی ٹی دنیا کے دوستو۔
میں کافی عرصے سے مشاہدہ کر رہا ہوں کہ یہاں ۹۹ فی صد کام رومن اردو میں ہو رہا ہے۔ آخر ہم اتنے سہل پسند کیوں ہو گئے ہیں؟
کیا ہم اپنی قومی زبان کے لیے تھوڑی سی بھی محنت نہیں کر سکتے؟
آخر وہ لوگ بھی تو تھے جنھوں نے اردو کے لیے ہزاروں کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا۔ میرا اشارہ بابائے اردو مولوی عبدالحق کی طرف ہے۔
آئیے مل جل کر اس کے لیے کوشش کریں۔
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ہر فورم کا نام اردو رسم الخط میں تبدیل کرنے کا آغاز کریں تاکہ باقی ساتھی بھی آپ کی تقلید کریں ۔
والسلام
"راقم"
Bookmarks