فورم کے رولز میں تھریڈ کے ٹائٹل کے بارے میں کوئی رول نہیں بنایا گیا۔ جو کہ بہت اہم ہے۔
مثلا ھیلپ می سے کچھ پتانہیں لگتا کیا مسئلہ ہے اور چیک کرنے پر پتا لگتا ہے یہ بالکل بھی ہم سے متعلق چیز نہیں ہے۔ میرے خیال میں اگر کسی کہ نیٹ ورکنگ میں مسئلہ ہے توٹائٹل میں لکھے گا تو اس سے متعلقہ شخص فورآ چیک کر لے گا۔ اسی طرح ایکسل، ویب ، اینٹی وائرس اگر ٹائٹل میں لکھا ہوا ہو تو اس سے متعلقہ ایکسپرٹ فورآ ایکشن لے گا۔
آپ کسی اور فورم پر چلے جائیں تو یہ چیزیں(ارجنٹ،ہیلپ می) بالکل بھی ادھر نہیں ہوتی ہیں بلکہ ا یسے تھریڈ ختم کر دیے جاتے ہیں۔ میری یہ صرف ایک تجویز ہے فورم کو امپرو کرنے کے لیئے ۔
Bookmarks