Afridi said:
bahut acha hay leekn iss keey leyee hamee aisaa koi option nahe melaa jis say aisaa ho sakeeeeee
محترم آفریدی بھائی السّلامُ علیکم۔
تجویز پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
میں کمپیوٹر یا کسی ویب سائٹ کے بارے میں بالکل نہیں جانتا کہ اس میں کیا کیا مشکلات پیش آتی ہیں۔
میں ویسے سوچ رہا تھا کہ جس طرح ریجنل اینڈ لینگوِج سیٹنگز میں ڈیٹ کو کسٹمائز کرنے کا آپشن موجود ہوتا ہےاور وہاں مختلف فارمیٹ دیے ہوتے ہیں، اسی طرح اسی سے مدد لے کر اگر ممکن ہو سکے تو تبدیلی کر دی جائے۔
اگر ایسا نہ ہو سکتا ہو تو ایک اور آپشن بھی ہے اس کے بارے میں سوچ کر دیکھیے۔
وہ یہ کہ بجائے سارے ہندسے لکھنے کے مہینہ الفاظ میں اور تاریخ اور سال ہندسوں میں لکھی جائے ۔ مثلاً ۹ جولائی۲۰۰۹۔ اس طرح تاریخ اور مہینے کا ابہام ختم ہو جائے گا۔
مجھے معلوم نہیں کہ ایسا ہو سکتا ہے یا نہیں یا ایسا کرنا کس قدر مشکل ہے لیکن میری خواہش تھی کہ ایسا ہو جائے تو بہت اچھا ہے۔
اس موقع پر علامہ اقبال کا ایک شعر یاد آ گیا ہے۔ چلیے آپ کو بھی دکھا دیتا ہوں۔
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
ایک سکرین شاٹ بھی تاریخ کے کے حوالے
سے ملاحظہ فرمائیے۔
خیر اندیش
" راقم "
Bookmarks