Results 1 to 12 of 12

Thread: Ghalt Fehmian about WEB Sites

  1. #1
    Zaara's Avatar
    Zaara is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 06:33 PM
    Join Date
    24 Jun 2007
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    10,423
    Threads
    728
    Credits
    611
    Thanked
    1484

    Default Ghalt Fehmian about WEB Sites

    میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے بہت سے چهوٹے کاروباری اداروں کو حقائق اور مفروضوں کو الگ کرنے میں مشکل محسوس ہوتی ہے۔ بنیادی چیز یہ ہے کہ سب سے پہلے یہ طے کیا جائے کہ کیا ویب آپ کے لئے ضروری ہے, اور اگر یہ ضروری ہے تو پهر اس کی مارکیٹنگ کی طاقت سے بهرپور فائدہ اٹهانے کے لئے درست اقدامات کئے جائیں۔۔ ورلڈ وائیڈ ویب کے متعلق کچه غلط فہمیاں مندرجہ ذیل ہیں اور اس کے ساته اپنی آن لائن مارکیٹنگ کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے چند تجاویز بهی ہیں۔
    پہلی غلط فہمی: چهوٹے پیمانے کے ہر کاروباری ادارے کو ویب سائٹ کی ضرورت ہے۔
    اگرچہ چهوٹے پیمانے کے بہت سے کاروباری ادارے اپنی ذاتی ویب سائٹیں بنانے سے فائدہ اٹها سکتے ہیں تاہم یہ احساس کیا جانا چاہئے کہ اس طرح کی مارکیٹنگ ہر کسی کے لئے موزوں نہیں ہے۔ آپ کو ویب سائٹ کی ضرورت ہے اگر:

    * آپ کے گاہک آن لائن ہیں۔
    اگر آپ کے گاہک ویب سے چیزیں خریدتے یا معلومات حاصل کرتے ہیں تو آپ کو بهی ویب پر موجود ہونا چاہئے۔ اس کے برعکس, اگر وہ معلومات دوسرے ذرائع (ییلو پیجز، اخبارات، جراید، تجارتی میلے یا پهر مارکیٹنگ کی دوسری چیزیں) سے لیتے ہیں تو پهر آپ کو بهی اپنی توجہ ان ذرائع کی طرف مرکوز کرنی چاہئے۔
    * آپ بہتر طریقے سے ملکی یا غیر ملکی گاہکوں تک پہنچنا چاہتے ہیں
    ویب مقامی مارکیٹنگ کی قسم نہیں ہے۔ اپنی فطرت کے لحاظ سے اس کی پہنچ بہت ہی زیادہ ہے اس لئے آپ کو اس سے فائدہ اٹهانے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ مثال کے طور نیویارک کے گردونواح میں رہنے والا گهروں کا ایک ٹھیکیدار ویب سائٹ سے بہت زیادہ فائدہ نہیں اٹها سکے گا کیونکہ اس کے صارفین بہت ہی مخصوص ہیں (صرف نیویارک کے گردونواح میں رہنے والے لوگ ھی اس کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں) جبکہ ٹافیاں بیچنے والا ایک ادارہ جو پورے ملک میں ٹافیاں مہیا کرتا ہے, وہ ویب کی دور تک رسائی سے زیادہ فائدہ اٹهانے کی حالت میں ہوگا۔
    * ایک ویب سائٹ آپ کے مارکیٹنگ کے مقاصد اور آپ کے بجٹ کی مدد کرتی ہے
    آپ کی ویب سائٹ کو مارکیٹنگ اور بجٹ کے جامع منصوبے کا حصہ ہونا چاہئے۔ یہ ضروری ہے کہ مارکیٹنگ کے سارے ذرائع میں آپ کا مرکزی پیغام ایک ہی ہو۔
    * ویب، مارکیٹنگ کے دوسرےذرائع سے بہت بہتر ہے
    ویب آپ کے گاہکوں کو ایسی معلومات فوراً دے سکتا ہے جن کے لئے ان کو کسی دوسرے ذریعے سے کئی کئی دن یاہفتے لگ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک تجارتی فوٹوگرافر جو اپنے گزشتہ کام کو ویب پر رکهتا ہے, وہ اخراجات برداشت کر کے اپنا گزشتہ کام گاہکوں کے پاس بهیجنے کی بجائے ان گاھکوں کو اپنی سائٹ پر لا سکتا ہے۔
    * آپ اپنی سائٹ کے لئے مخلص ر ہیں
    ایک ویب سائٹ کے لئے مسلسل توجہ ضروری ہے۔ کیا آپ اس کو تروتازہ رکھ رہے ہیں؟ کیا آپ ہر مہینے اس میں نیا مواد ڈالنے کا وعدہ کر سکتے ہیں؟ آیا کہ آپ کے پاس ویب سائٹ کو سنبهالنے کے لئے وقت اور بجٹ ہے؟ اگر آپ یہ سارے کام بذات خود کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں، تو پهر آپ کو کوئی ملازم رکهنا ہوگا جو آپ کے لئے یہ کام کرے- ورنہ ویب کے لیے آپ کی ساری کوششیں ضائع جائیں گی۔

    1. دوسری غلط فہمی: ایک ویب سائٹ چهوٹے پیمانے کے کاروباری ادارے اور بڑے کاروباری حریفوں کے درمیان مقابلے کو خودبخود برابر کر دیتی ہے
    ہاں جی! ایک اچهی پیشہ ورانہ نظر آنے والی ویب سائٹ آپ کے چهوٹے کاروباری ادارے کو کافی بڑا کر کے دکها سکتی ھے۔ لیکن بغیر کسی موثر منصوبے کے اور موثر عمل درآمد کے, آپ کی ویب سائٹ آپ کا پیشہ ورانہ تاثر خراب بھی کر سکتی ہے اور آپ کو پیشہ ورانہ مسابقت میں پیچھے دھکیل سکتی ھے۔
    ویب کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے استعمال کریں، اپنا علم بانٹنے سے آپ اپنے آپ کو ایک ماہر کے طور پر ظاہر کر سکتے ہیں اور گاہکوں کو اپنی پروڈکٹ اور خدمات کی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔
    اپنے آپ کو اپنے سائز سے بڑا دکهانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ کے پاس اپنی ذاتی ڈومین کا نام ہو۔”ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو. آپ کی کمپنی کانام. کام،، جیسا نام تلاش کرنے میں کافی زیادہ آسان ہے اور یہ زیادہ پیشہ ورانہ تاثر ڈالتا ہے بجائے اس کے کہ آپ کے آئی ایس پی کا نام(ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو۔ آپ کا آئی ایس پی۔ کام/آپ کی کمپنی) استعمال کیا جائے۔ ڈومین رجسٹر کرانے کی لاگت کافی کم ہے اور تهوڑی سی ماہانہ فیس کے ساته کافی سارے آئی ایس پی آپ کی سائٹ کو اس نام کے ساته ہوسٹ کر لیں گے۔ اپنے آئی ایس پی سے اس بارے میں بات کریں۔
    ایک اور چیز جس کا خیال رکھنا چاہئے, وہ یہ ہے کہ موزوں ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ بہت ساری اضافی چیزوں کو صرف نئی ھونے کی وجہ سے استعمال کرنے سے آپ کے کاروباری تاثر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر پیشہ ورانہ مشیروں کی ایک فرم کے پہلے صفحے پر ایک مشہور کائونٹر لگا ہوا ہے جو آپ کو یہ بتاتا ہے کہ اس سائٹ کو کتنے لوگ دیکه چکے ہیں۔ بدقسمتی سے اس کائونٹر سے ظاہر ہورھا ہے کہ سائٹ پر آنے والے لوگوں کی تعداد بھت کم ہے جس کی وجہ سے یہ شک پڑتا ہے کہ یہ کوئی عام سی کمپنی ھے- اگر یہ کائونٹر نہ لگا ہوتا تو یہ شبہ پیدا نہ ہوتا اور آپ سارا مواد پڑه لیتے۔
    2. تیسری غلط فہمی: ویب سائٹ بناتے ہی لوگ آپ کی کمپنی کی طرف دوڑے چلے آئیں گے
    اس چیز کی توقع نہ کریں کہ لوگ آپ کی ویب سائٹ کو خودبخود تلاش کر لیں گے۔ آپ کو انٹرنیٹ پر اور اپنی مارکیٹنگ کے روایتی مواد کے ذریعے اپنی ویب سائٹ پر آمدورفت کو بڑهانا ہوگا۔ اپنی ویب سائٹ پر آمدورفت بڑهانے کے کچه عام طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔
    اپنی ویب سائٹ کو بڑے سرچ انجنز کے ساته رجسٹر کروائیں جیسا کہ یاهو(Yahoo), ایکسائٹ(Excite)، انفوسیک(InfoSeek)، لایکوز(Lycos) اور ہاٹ پوٹ(Hotbot) وغیرہ۔ بہت سے ادارے تهوڑی سی فیس کے ساته آپ کے یو آر ایل کو ایک سےزیادہ انجنوں کے ساته اور ڈائریکٹریوں کے ساته رجسٹر کر دیں گے۔ ایک مشہور سروس کا نام”سَبمِٹ اِٹ،، (Submit It)ہے۔ تاہم اس معاملے میں باخبر رہیں کہ اگرچہ یہ ادارے آپ کی سائٹ کو رجسٹر کر دیں گے لیکن آپ کی سائٹ کے بارے میں کیا لکھا جاتا ھے, اس چیز پر آپ کا کوئی کنٹرول نہیں رہے گا-
    ایسے لوگ جن کے ساتھ آپ کا کاروباری مقابلہ نہیں ھے اور ان کے پاس تکمیلی پروڈکٹ یا تکمیلی خدمات موجود ھیں, ان کے ساته لنکس اور اشتہارات کا تبادلہ کریں۔ جس سائٹ کے ساته آپ لنک کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں اس کے ویب ماسٹر کو ایک ای میل بهیجیں اور اشتہارات کے باہمی تبادلے کی پیشکش کریں۔ اپنے خط میں باہمی فائدے پر بڑا زور دیں۔ اس کے علاوہ ”لنک ایکسچینج،، کی طرح کے ادارے آپ کو دوسرے کاروباری اداروں کے ساته اشتہارات کا تبادلہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ آپ اپنی ویب سائٹ پر ان کے جتنے اشتہارات دکھاتے ھیں, وہ بھی آپ کے اتنے ھی اشتہارات دوسری سائٹوں پر دکھاتے ھیں-
    آپ کے مارکیٹنگ کے سارے مواد میں آپ کے یو آر ایل کا ذکر ھونا چاہیے۔ اپنے سارے اشتہارات میں،اپنی چیزوں کے بروشرز میں، اپنے کاروباری کارڈز میں اور خطوط میں اپنی ویب سائیٹ کا ایڈریس لکهیں۔ اپنی ای میل کی سگنیچر فائلز میں اس کو شامل کریں تاکہ لوگ آپ کے پیغامات سے خودبخود آپ کے ویب سائٹ تک پہنچ سکیں۔

  2. #2
    Join Date
    31 Mar 2007
    Location
    Tanhai...
    Age
    35
    Posts
    6,231
    Threads
    157
    Thanked
    31

    Default

    Achi galat fahmian hain......

    Very nice sharing....kaafi informative hai.....
    Thanks 4 sharing.........

  3. #3
    Zaara's Avatar
    Zaara is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 06:33 PM
    Join Date
    24 Jun 2007
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    10,423
    Threads
    728
    Credits
    611
    Thanked
    1484

    Default

    Quote Yaad said: View Post
    Achi galat fahmian hain......

    Very nice sharing....kaafi informative hai.....
    Thanks 4 sharing.........
    Thanks For Comment

  4. #4
    Adil Ibrahim's Avatar
    Adil Ibrahim is offline Senior Member+
    Last Online
    15th July 2018 @ 09:38 AM
    Join Date
    03 Apr 2009
    Age
    37
    Posts
    227
    Threads
    24
    Credits
    1,033
    Thanked
    17

    Default

    Nice sharing

  5. #5
    Zaara's Avatar
    Zaara is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 06:33 PM
    Join Date
    24 Jun 2007
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    10,423
    Threads
    728
    Credits
    611
    Thanked
    1484

    Default

    Thanks

  6. #6
    maherjaan's Avatar
    maherjaan is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd April 2017 @ 04:12 PM
    Join Date
    12 Jan 2009
    Location
    *~!SmAll ToWn~!*
    Age
    35
    Posts
    2,879
    Threads
    61
    Credits
    0
    Thanked
    18

    Default

    very nice sharing...
    Good work...:-)
    Whenever I lose hope, I think, it is not the end of life......and that keeps me going!

  7. #7
    Zaara's Avatar
    Zaara is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 06:33 PM
    Join Date
    24 Jun 2007
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    10,423
    Threads
    728
    Credits
    611
    Thanked
    1484

    Default

    Thanks Bhai

  8. #8
    Join Date
    17 Nov 2007
    Location
    Ali Hassan SIALKOT Praim Nager
    Age
    34
    Posts
    4,535
    Threads
    93
    Thanked
    12

    Default

    thnak You zara..........

  9. #9
    Fire's Avatar
    Fire is offline Senior Member+
    Last Online
    1st December 2014 @ 11:02 PM
    Join Date
    15 May 2009
    Location
    RooM # 101
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    788
    Threads
    49
    Credits
    813
    Thanked
    17

    Default

    what is all this about han G
    ........FIRE

  10. #10
    Moneeb Ahmed's Avatar
    Moneeb Ahmed is offline Senior Member+
    Last Online
    4th July 2011 @ 08:25 PM
    Join Date
    08 Jun 2009
    Location
    RILLS
    Posts
    383
    Threads
    11
    Credits
    563
    Thanked: 1

    Default

    Nice Guidenesssss

  11. #11
    *KHAN*JEE*'s Avatar
    *KHAN*JEE* is offline Advance Member+
    Last Online
    14th January 2021 @ 05:22 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    .*'""*JaNNaT*""
    Gender
    Male
    Posts
    23,576
    Threads
    649
    Credits
    91
    Thanked
    1618

    Default

    Nice infooo...
    Do What is Right, Not What is Easy ...

  12. #12
    D--k's Avatar
    D--k is offline Advance Member
    Last Online
    6th May 2022 @ 11:27 PM
    Join Date
    02 Jan 2009
    Location
    Narowal
    Posts
    3,050
    Threads
    103
    Credits
    1,256
    Thanked
    48

    Default

    Nice sharing
    آئی ٹی دنیامیں سیگنیچرز میں اتنے بڑے سائز کی امیج لگانا سختی کے ساتھ منع ہے۔۔۔آئی ٹی دنیا ٹیم

Similar Threads

  1. Ghalt Fehmi
    By Fasih ud Din in forum Baat cheet
    Replies: 7
    Last Post: 14th December 2014, 09:14 PM
  2. ek hi ghalt kadam
    By A.SATTAR in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 7
    Last Post: 22nd October 2009, 02:58 AM
  3. Sabak Amoz Silsala No. 11 "Khush Fehmian"
    By Shaukat Hayat in forum Islam
    Replies: 1
    Last Post: 15th April 2009, 01:34 PM
  4. Ghalt Fehmian Aur Kia Kia
    By MASHELEY RAH in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 3
    Last Post: 18th August 2007, 01:47 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •