امید کرتا ہوں کہ تمام ممبران خیریت سے ہوں گے
جب میگزین کا تھریڈ دیکھا تو بہت خوشی ہوئی، فوراً سے تھریڈ کھولا اور سارے کا سارا میگزین پڑھ ڈالا۔
حمد اور نعت تو ہمیشہ ہی بے مثال ہوتی ہیں، اس کے لیے تمریز بھائی اور عینی کا بہت بہت شکریہ
رمضان المبارک کے حوالے سے شہزاد بھائی کی تحریر بہت عمدہ تھی، مسلمانوں کے حقوق کے بارے میں ناصر رانا، امجد بھائی کی تحریر شب برات کے بارے میں اور سفیان بھائی کی تحریر قلب و اصلاح کے بارے میں بہت ہی شاندار تھیں۔
زیب بھائی کی دعوت کے بارے میں تحریر بہت اچھی تھی۔
آپ سب برادران کا بہت بہت شکریہ
اس کے بعد میں میگزین کی ڈیزائننگ کی بات کروں گا، میگزین کی ڈیزائننگ کے لیے محترم توقیر شیخ برادر کی محنت کی داد نہ دینا سراسر زیادتی ہو گی، ان کی محنت اپنے منہ سے بولتی ہوئی نظر آ رہی ہے، اپنی مصروفیات کے باوجود اتنی خوبصورت ڈیزائننگ کے لیے بہت بہت شکریہ توقیر برادر
درویش برادر اور عالمگیر برادر کی تحاریر بیک اپ اور ری سٹور پوائنٹ کے بارے میں بہت مفید اور معلوماتی تھیں۔
خرم بھائی کی تحریر لوگو میکر پر، اور عبدالباسط برادر کی تحریر ونڈوز سیون کی چھپی ہوئی تھیمز پر بہت عمدہ تھیں۔
آئی ٹی بوائے برادر نے آخر کار میگزین میں ایک زبردست تحریر پیش کی، آپ کا بہت بہت شکریہ
اس کے بعد آتے ہیں آئی ٹی دنیا خبرنامہ کی طرف، بلاشبہ یہ تحریر ظرافت کا عمدہ نمونہ تھی، اور یہ تحریر پڑھتے ہوئے ہنسی کو روکنا ممکن نہیں تھا، البتہ صفحہ نمبر 23 اور 24 پر جو تحریر لکھی ہوئی تھی، وہ غیر واضح تھی، اتنی غیر واضح تھی کہ کچھ پڑھا ہی نہیں جارہا تھا، بقول شہزاد بھائی کے، سپید سپید دِکھ رہا تھا، ابھی توقیر برادر سے درخواست کروں گا کہ وہ ان دو صفحات کو فون پر پڑھ کر سنا دیں۔
آخر میں، میں محترم شیخ توقیر برادر اور شہزاد اقبال بھائی کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اپنی مصروفیات اور نیٹ رائیڈر بھائی کی عدم موجودگی کے باوجود میگزین شائع کرنے کا کام احسن طریقے سے سر انجام دیا، آپ دونوں حضرات کا بے حد شکریہ
اللہ پاک نیٹ رائیڈر بھائی کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے
آمین
ثم آمین
Bookmarks