السلامُ علیکم
کچھ دن کے وقفے کے بعد آئی ٹی دُنیا پہ لاگ ان ہوئی تو آئی ٹی دُنیا کی سالگرہ کے موقع پہ ہر جگہ جشن کا سا سماں تھا۔۔۔ڈیزرونگ (میرے علاوہ) ممبرز کو اچھے اچھے رینکس بھی دئیے گئے۔۔۔تو سوچا کہ کیوں نا اس بار میگزین کے لئے کچھ کھٹا میٹھا سا لکھا جائے۔۔۔لو جی خیال ذہن میں آتے ہیں نیٹ رائیڈر بھائی کو پی ایم کھڑکا دیا کہ میگزین کب تک آنا ہے۔۔۔میں کب تک تحریر بھیج سکتی ہوں۔۔۔۔اب صبح صبح لاگ ان ہوئی تو جواب تو خیر کوئی نہیں آیا لیکن میگزین کا لنک نظر آ گیا۔۔۔۔یعنی
توقیر بھائی۔ ڈاکٹر رانا بھائی۔ نیٹ رائیڈر بھائی اور اسماء آپی کے بنائے ہوئے خوش نما ٹائٹل دیکھ کر ہی دل باغ باغ ہو گیا۔
ویلڈن آل
٭٭٭٭٭٭
شہزاد بھائی نے قرآن مجید سے ایک اچھی آیت پیش کی اور ترجمہ و تشریح میں بھی کمال بلاغت سے کام لیا۔ اللہ پاک ہم سب میں یہ صفات پیدا فرمائیں آمین)۔)
٭٭٭٭٭٭
شہزاد بھائی کی منتخب کردہ حدیث بہت اچھی لگی اور ساتھ ہی ہمیں طبِ نبوی کا ایک شاندار نسخہ بھی مل گیا
٭٭٭٭٭٭
جہانگیر بھائی اور شہزاد بھائی کی منتخب کردہ حمد اور سیف اللہ اور شہزاد بھائی کی نعت بہت اچھی لگیں۔
اللہ ہم سب کے دل میں اپنی اور اپنے محبوب کی محبت ڈال دیں۔ (آمین)۔
٭٭٭٭٭٭
اطہر بھائی کی حمدیہ مناجات بھی اچھی لگیں
٭٭٭٭٭٭
ہانیہ آپی المعروف ڈیسنٹ آئی سسٹر نے آپ ﷺ کی عاداتِ مبارکہ پہ ایک بہت ہی معلوماتی آرٹیکل لکھا۔ ویلڈن
٭٭٭٭٭٭
شہزاد بھائی کی ایمان افروز تحریر قرآن بلا رہا ہے بلاشبہ اُن کی علمی وساطت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر ہم سب اپنی زندگی میں قرآن مجید کو لے آئیں تو واقعی ہم دُنیا کی ہر مشکل ہر پریشانی سے جیت سکتے ہیں
٭٭٭٭٭٭
کم سن بچے کا خوف و تقویٰ بائے مجتبیٰ ملک
ایک بہت ہی تاریخی اور شاندار تحریر
پہلے تو پڑھ کر آنکھیں یوں ہو گئی
کہ معصوم بچے۔ خاموش بچے۔ آئیڈیل بچے۔ ہی ہی بچے۔ 65 سال بچے(نیٹ رائیدر بھائی، شہزاد بھائی اور آئی ٹی بوائے بھائی) ۔ شاہین بچے۔ اورغالب اعوان کے بچوں کے بعد ایک اور بچہ آئی ٹی دُنیا میں آ گیا ہے لیکن۔۔۔۔۔بعد میں سکون کا ٹھنڈا سانس لیا
بالکل ویسا جیسا ہالز ٹافی کھا کر پانی پینے سے آ تا ہے
ویسے اس کہانی میں جاسوس بچے زیب بھائی کے ساتھ ساتھ ہم سب کے لئے ایک سبق بھی ہے
٭٭٭٭٭٭
علی رضا بھائی کی تحریر جج صاحب کامنصف بیٹا ایک اچھی تحریر تھی۔ مصنف سے بہت اچھے الفاظ کا چناؤ خوبصورتی کے ساتھ کیا
٭٭٭٭٭٭
وقیع بھائی کی تحریر جہنم کے مقام ایک دل دہلا دینے والی تحریر تھی۔ اللہ پاک ہم سب کو جہنم کی آگ کی پرچھائی سے بھی بچائیں۔ (آمین)۔
٭٭٭٭٭٭
سبغتی بھائی نے کلام اقبال میں سے اچھا چُناؤ کیا
٭٭٭٭٭٭
اسماء آپی۔ فاطمہ آپی۔ آئی ٹی بوائے بھائی۔ وقیع بھائی۔ جہانگیر بھائی اور زیب بھائی کی آئی ٹی دُنیا پہ آنے کی داستانیں سُن کر مزا ہی آ گیا
ایک سے بڑھ کر ایک سٹوری مزے کی تھی
٭٭٭٭٭٭
ہانیہ آپی نے ایک مرتبی پھر میدان مار لیا۔ فورم کے سب سے شریر بچے کی ایسی شاندار کان کھنچائی ڈیسنٹ آئی سسٹر کے علاوہ شاید ہی کوئی کر سکے
نوٹ:۔ اس کو آپ ایک چیلنج بھی سمجھ سکتے ہیں
٭٭٭٭٭٭
صفحہ نمبر 38 اپنی جگہ سے غائب نظر آیا۔ شاید برتھ ڈے کیک کھانے گیا ہوگا
نیٹ رائیڈر بھائی سے گزارش ہے کہ اُس کو بتا دیں کہ کھانے پینے کا وقت ختم ہو چکا۔ اپنی جگہ پہ تشریف لے آئے
٭٭٭٭٭٭
کتابوں کی اہمیت پہ ایک جاندار اور مدلل تحریر پڑھنے کو ملی لیکن مصنف کا نام پتہ نہیں لگ سکا
٭٭٭٭٭٭
آسیہ زوہیب سسٹر کی تحریر پڑھ کر لاہور کی سیر ہی کر لی۔ بہت ہی عمدہ تحریر
٭٭٭٭٭٭
آئی ٹی بوائے کا آئی ٹی آرٹیکل اور موبائل ایکسپرٹ کا موبائل ریویو بہت اچھے لگے۔
زبردست۔ ویلڈن
٭٭٭٭٭٭
دولے شاہ اوہ سوری دل شاہ بھائی نے ہیکنگ کے متعلق بہت تفصیل سے اور آسان الفاظ میں سمجھایا
کیپ اٹ اپ
٭٭٭٭٭٭
اوور آل میگزین بہت اچھا تھا اور اتنے کم ٹائم میں ملنے کی وجہ سے میگزین ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت بھی۔
اتنی تعریف کے ساتھ ساتھ کچھ باتیں جن کی اس مرتبہ کمی محسوس ہوئی وہ بھی لازمی بتاؤنگی کیونکہ میرے مطابق تعریف و تنقید دونوں کامیابی کے لئے لازمی ہیں۔ اور تنقید برائے اصلاح تو ایک بہت اچھی ہے
٭۔ اس مرتبہ انڈیکس اور چند باتوں کی کمی دیکھی گئی۔ یہ دونوں چیزیں بلاشبہ میگزین کی روح ہوتی ہیں اور ان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ امید ہے آئندہ ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دی جائے گی
٭۔ بچوں کی تصویروں والا سیکشن اس مرتبہ نظر نہیں آیا۔ یہ ایک اچھا سلسلہ تھا اس کو جاری رکھیں۔ شکریہ
٭۔ ایک اختتامیہ آرٹیکل بھی ضرور ہونا چاہئے کیونکہ ایک دم سے میگزین ضتم ہونا ذرا عجیب لگتا ہے۔ اگر ایک اختتامی آرٹیکل میگزین ٹیم کے قلم سے سب سے آخر میں آ جائے تو چار چاند لگ جائیں گے میگزین کو
٭٭٭٭٭٭
اور آخر میں آئی ٹی دُنیا میگزین ٹیم خصوصی طور پہ نیٹ رائیڈر بھائی اور شہزاد بھائی کے بیحد شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ اُن کی انتھک محنت کی بدولت ہمیں اتنا پیارا میگزین پڑھنے کو ملا
٭٭٭٭٭٭
شکریہ
اللہ حافظ
٭٭٭٭٭٭
نور العین فاطمہ
٭٭٭٭٭٭
Bookmarks