دوستو!گذشتہ روز میرے ایک واقف کار نے واٹس اپ پر 3 منٹس ستاون سکینڈز کی آڈیو بھیجی ہے جو میں آپ سے بھی شئیر کرناچاہتاہوں ۔اگریہ آڈیو پہلے سے شئیر ہوچکی ہے تو میں آپ سے پیشگی معذرت چاہوں گا۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں تصاویر بنانےکے حوالے سے بنگلادیش کے ایک بزرگ جو آڈیوبیان کے مطابق اس وقت مدینہ طیبہ ہی میں ہیں یا تھے،اسم گرامی روح الامین کو خواب میں اللہ کے رسول ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی اورآپ ﷺ نے فرمایا جس کا مفہوم عرض کرتاہوں ۔ روضہٴ مبارک کے قریب جو لوگ کیمرے ،موبائل پر ویڈیوز ،فوٹو بناتے ہیں اُن سے آپﷺ نے دکھ پہنچنے کا اظہار فرمایاہے۔
یہ آڈیو ڈاؤن لوڈ کرکے ضرورسنیں بہت اثر انگیز انتباہی بیان ہے،بالخصوص جولوگ حج کرنے یا عمرے پر جاتے اور وہاں پر اس ڈیجیٹل ایجادات سے فوٹو ،پکس بناتے ہیں ،۔۔انہیں ایسا کرنے سے منع کیاگیاہے۔۔۔۔اللہ پاک ہم سب کی حفاظت فرمائے۔شکریہ۔
Bookmarks