ایک خوبصورت غزل کا ڈیزائن
ایک خوبصورت غزل کا ڈیزائن
Last edited by Afridi; 27th May 2023 at 10:17 AM. Reason: some prople cant open from your provided link i.ibb.co
Never Stop Learning And Growing
Bahtreen bro
موت ایک بے خبر ساتھی ہے
اس جذبۂ دل کے بارے میں اک مشورہ تم سے لیتا ہوں
اس وقت مجھے کیا لازم ہے جب تم پہ میرا دل آ جائے
اس عشق میں جاں کو کھونا ہے، ماتم کرنا ہے، رونا ہے
میں جانتا ہوں جو ہونا ہے، پر کیا کروں جب دل آ جائے
ہاں یاد مجھے تم کر لینا، آواز مجھے تم دے لینا
اس راہِ محبت میں کوئی درپیش جو مشکل آ جائے
بہزاد لکھنوی کی یہ غزل بہت مشہور ہے
جسے پاکستانی گلوکارہ نیرہ نُور نے گایا تھا۔
آپ نے یہ غزل ہمارے ذوقِ مطالعہ کی نذر کی ہے۔
شئیرکرنےکا بہت شکریہ
پر
ڈیزائن کو مذید بہتر بنایا جا سکتا تھا
اور
اس خوبصورت غزل میں کئی غلطیاں ہیں، کچھ اشعار میں لکھتا ہوں
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں، ہر چیز مقابل آ جائے
منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے
اے دل کی خلش چل یونہی سہی، چلتا تو ہوں ان کی محفل میں
اس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آ جائے
اے رہبرِ کامل چلنے کو تیار تو ہوں بس یاد رہے
اس وقت مجھے بھٹکا دینا جب سامنے منزل آ جائے
اس عشق میں جاں کو کھونا ہے، ماتم کرنا ہے، رونا ہے
میں جانتا ہوں جو ہونا ہے، پر کیا کروں جب دل آ جائے
ہاں یاد مجھے تم کر لینا، آواز مجھے تم دے لینا
اس راہِ محبت میں کوئی درپیش جو مشکل آ جائے
کیا بات ہے آپ کی
زبردست بہت خوب
اس عشق میں جاں کو کھونا ہے، ماتم کرنا ہے، رونا ہے
میں جانتا ہوں جو ہونا ہے، پر کیا کروں جب دل آ جائے
زبردست بہت خوب
بہت پیاری غزل کا اشتراک کیا ہے
اکرم بھائی شکریہ
Bookmarks