کلاس نمبر 2 : فلیش ایم ایکس کا تعارف
فلیش ایک ایسا ٹول ہے جسے ہم نہ صرف ویب پیج کے لئے استعمال کرتے ہیں بلکہ اسے ہم
presentationکے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں اور مختلف Applicationsمیں بھی. فلیش کو پہلے Macromedia Companyنے بنایا تھا بعد میں Adobe نامی ایک کمپنی نے میکرومیڈیا کمپنی خرید لی ہے اور اب وہ خود فلیش کے ورژن تیا رکر رہی ہے۔

فلیش کا فائل فارمیٹ
جب ہم فلیش میں فائل تیار کرتے ہیں تو فلیش دو قسم کی فائلیں تیار کرتی ہے۔ایک .fla اور دوسری swf

flaوہ فائل میں جس میں آپ کے کام کا کیا گیا sourceہوتا ہے جب آپ flashکی فائل کوSaveکرتے ہیں تو اس کی ایکسٹنشن .flaہی ہوتی ہے۔

جبکہ .swf فلیش کی آوٹ پٹ فائل ہے جو ایک موﺅی فائل ہے ہوتی ہے جیسے ہی آپ یہ فائل openکرتے ہیں تو آپ کو ایک موﺅ ی چلتی نظر آتی ہے۔ .swfکو ہم ویب میں استعمال کرتے ہیں۔

فلیش کی خصوصیات:

١۔Vector گرافکس : فلیش ایک vector-basedپروگرام ہے۔ویکٹر گرافکس لائن ورک پر منحصر ہوتی ہیں.ویکٹر گرافکس resolution independent ہوتےہیں ، جس کا مطلب یہ ہےکہ اگر ہم کسی vector گرافک کوبڑا بھی کر لیں تواس سےاس کےسائز یا کوالٹی پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

٢۔ کم فائل سائز: اگر آپ فلیش پر نہایت پیچیدہ یا ملٹی میڈیا سےبھرپور کوئی تخلیق جیسےگیم، ویب سائٹ یا کوئیpresentation بھی بنائیں ،پھر بھی اس کا سائز نہایت کم ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ آپ فلیش میں جس فائل پر کام کررہےہوتےہیں یعنی پروجیکٹ فائل(.fla)، اس میںتوتمام عناصر جیسےگرافکس، سائونڈ فائلز، ویڈیوز وغیرہ اپنےاصل فائل سائز کےساتھ موجود ہوتےہیں مگر جب فلیش اُن کا آئوٹ پٹ یعنی فائنل فائل(.swf) تخلیق کرتا ہےتو اس میں موجود تمام عناصر کو سکیڑ(reduce) دیتا ہےاور MP3فائلز، bitmapگرافکس اور ویڈیوز کو کمپریس کردیتا ہے۔ اس کےعلاوہ اس تخلیق میں جو بھی عنصر ایک سےزیادہ بار استعمال ہوا ہوتا ہے،فلیش کو وہاں صرف اس کا حوالہ یا Instanceیاد رکھنا پڑتا ہےجسےفلیش کی زبان میں Symbolکہتےہیں۔اس کےنتیجےمیں مجموعی فائنل فائل(.swf)کا سائز حیرت انگیز طور پر نہایت کم ہوجاتا ہے۔

٣۔پوری فائل ایک ساتھ لوڈ: اگر بہت زیادہ ملٹی میڈیا عناصر کےاستعمال سےفائل کا سائز زیادہ بھی ہوجائےپھر بھی فکر کی کوئی بات نہیں!کیونکہ فلیش ہمیں Streamingکی سہولت بھی دیتا ہے۔مثلاََ آپ نےفلیش میں بنی ویب سائٹس میں دیکھا ہوگا کہ سائٹ کےلوڈ ہونےسےپہلی?Loading…Please Wait!?جیسےالفاظ لکھےہوئےنظر آتےہیں اسے ہم preloaderکہتےہیں۔جیسےہی ویب سائٹ پوری لوڈ ہو جاتی ہےیہ الفاظ غائب ہوجاتےہیں اور آپ اس کےبعد پوری ویب سائٹ بغیر کسی انتظار کےدیکھ سکتےہیں۔

٤۔ویب برائوزرز کی جنگ کا خاتمہ: کئی HTMLکوڈز اور جاوا اسکرپٹس مختلف ویب برائوزرز میں مختلف behaveکرتےہیں۔ چنانچہ ویب ڈیویلپر کو اس بات کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہےکہ وہ جو ویب پیج تخلیق کر رہا ہےوہ IE،Netscape،Operaاور اب Firefoxوغیرہ میں یکساں نظر آئی۔مگر ایسا کرنا کافی دشوار ہوتا ہے۔ مگر جب ہم فلیش میں ویب سائٹ تخلیق کرتےہیں تو ہمیں ایسی دشواری نہیں ہوتی۔کیونکہ فلیش کا اپنا ایک علیحدہ اور منفرد plug-inہوتا ہےجو برائوزر کو خصوصی سہولیات مہیّا کرتا ہے۔ فلیش میں جو بھی اور جیسی بھی تخلیق کی جائےگی وہ ہر برائوزر ،خواہ وہ کسی بھی ورژن کا ہو،ایک سی یا یکساں نظر آئےگی۔ اس
pluginکا نام فلیش پلئیر ہے. جو ہر براوزر استعمال کرتا ہے.