چین توانائی کا 8 فیصد ونڈ پاورسےحاصل کریگا





نیویارک : چین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ دس سالوں میں کل توانائی کا آٹھ فیصد ونڈ پاور سے حاصل کرے گا۔ چین کے صدر ہوجن تاوٴ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں کہا کہ چین کاربن کے بڑھتے ہوئے اخراج کو روکنے کے لیے اہم اقدامات کرے گا۔ دوسری جانب چین میں بڑے پیمانے پر پن چکی کی تنصیب کا کام جاری ہے تاکہ توانائی کے حصول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کیا جاسکے۔ چین میں اس وقت توانائی کے حصول میں پن چکی کے ذریعے کل توانائی کا صرف اعشاریہ چار فیصد حاصل ہوتا ہے۔ چین کی حکومت کے مطابق دو ہزار بیس تک کل توانائی کا آٹھ فیصد پن چکی کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔


***************