شعیب ملک کو کپتان بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل رونڈر شعیب ملک کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ شعیب ملک پاکستان کی طرف سے137 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔ وہ ان چند کرکٹرز میں سے ایک رہے ہیں جنہیں سابق کپتان انضمام الحق کا بھرپور اعتماد حاصل رہا۔ شعیب ملک بظاہر ون ڈے کے کارآمد کھلاڑی ہیں جو بیٹنگ کے ساتھ چاق وچوبند فیلڈر اور دس اوورز کی محدود بولنگ کے موزوں بولر سمجھے جاتے ہیں لیکن ان کی آف اسپن بولنگ مشکوک ایکشن کی درستگی کے بعد اتنی موثر نہیں رہی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ثقلین مشتاق جیسا کردار ادا کرسکیں۔

آپ کیا کہتے ہیں؟