بارہ مہینے آم دینے والے درخت لگانے کا کامیاب تجربہ



میرپور خاص : میرپور خاص کے کاشتکار نے سال کے بارہ مہینے آم دینے والے درخت لگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ درخت اس موسم میں بھی آموں سے لدے نظر آرہے ہیں ۔ میرپورخاص کے نواحی علاقے دیہہ کاک میں کاشتکار نے آم کے درختوں کی پیوند کاری کرکے سارا سال آم دینے والے درخت تیارکیے ہیں ۔یہ درخت اس موسم میں بھی پھل دے رہے ہیں ۔محدود پیمانے پر اس اقسام کے درختوں کے پودے بھی فروخت کیے جارہے ہیں۔ کاشتکار امید علی کا کہنا ہے کہ کم وسائل کے سبب اس نے آموں کے ان اقسام کے پودے انتہائی محدود پیمانے پر تیار کیے ہیں ۔