اعوذباللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم و رحمۃ وبرکۃ

انشاء اللہ اس تھریڈ میں کم و بیش سو 100 مشہور ضعیف احادیث پیش کی جائیں گی۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہم کو دین
اسلام کو صحیح معنوں میں سمجھنے اور پھر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔۔آمین یا رب العالمین
اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو اس کی تحقیق کر لیا کرو ’القرآن’




حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
آخری زمانہ میں دجال اور کذاب ہوں گے’وہ تمہارے سامنے ایسی ایسی احادیث پیش کریں گے جو نہ کبھی تم نے سنی ہوں گی اور نہ تمہارے آباء ؤ اجداد نے۔۔لہذا اپنے آپ کو ان سے بچائے رکھنا کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تمہیں گمراہ کر دیں اور فتنے میں ڈال دیں۔۔

اس فرمانِ نبوی کی رو سے آج ہم میں سے ہر مسلمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے خود کو بھی ضعیف و من گھڑت احادیث پر عمل سے بچائے اور دوسروں کو بھی روکنے کی کوشش کرے۔۔

ضعیف حدیث کی سب سے قبیح قسم۔۔
ضعیف حدیث کی اقسام میں سب سے بری اور قبیح قسم موضوع ہے۔۔بعض اہل علم نے تو اسے ایک مستقل قسم قرار دیا ہے اور اسے ضعیف حدیث کی اقسام میں شمار ہی نہیں کیا۔۔اہل علم کا اتفاق ہے کہ جان بوجھ کر موضوع روایت کو اس کی حقیقت ذکر کیے بغیر ہی بیان کر دینا حرام ہے کیونکہ ایک صحیح حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان موجود ہے۔۔
’جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ دوزخ بنا لے۔۔

ایک دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان موجود ہے۔۔
جس نے مجھ سے کوئی حدیث بیان کی اور وہ جانتا بھی ہے کہ یہ جھوٹ ہے تو وہ خود جھوٹوں میں سے ایک ہے۔۔

مسلم۔۔۔