hadees bokhari 1508
حدیث مرفوع مکررات 4
مسدد، ابوعوانہ، عثمان بن مغیرہ، علی بن ربیہ اسماء بن حکم حضرت اسماء بن حکم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی حدیث سنتا تو اللہ تعالی مجھکو اس پر عمل کی توفیق بخشتا جس قدر چاہتا۔ اور جب کوئی اور مجھ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان کرتا تو میں اسکو قسم دیتا جب وہ قسم کھا لیتا تو مجھے یقین آجاتا حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے حدیث بیان کی اور ابوبکر نے سچ کہا انکا کہنا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کوئی بندہ ایسا نہیں جو کوئی گناہ کر بیٹھے اور پھر اچھی طرح وضو کر کے کھڑے ہو کر دو رکعت نماز پڑھے اور پھر اللہ سے معافی چاہے اور اللہ اسکو بخش نہ دے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث بیان کرنے کے بعد قرآن کی یہ آیت پڑھی وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَکَرُوا اللَّهَ آخر آیت تک۔