پشاور،لاہوربم دھماکوں میں 52 جاں بحق،150 سے زائد زخمی


پشاور میں بم دھماکے کے بعد تباہی کا منظر



لاہور بم دھماکوں کے بعد تباہی کا منظر امداد کارکنان کارروائی میں مصروف


پشاور اور پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یکے بعد دیگر دو بم دھماکوں میں مجموعی طور پر 58 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں مون مارکیٹ میں ریسٹورنٹ بندو خان کے قریب دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 47 سے زائد افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ دھماکے یکے بعد دیگرے ہوئے جس کی آوازدور دور تک سنی گئی۔ دھماکوں سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی اور مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی۔دھماکوں سے تقریبا ایک کلومیٹر کے فاصلے تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سکیورٹی سخت کر دی ہے۔زخمیوں کو شیخ زید اور جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔لاہور دھماکوں سے پہلے پشاور میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے متعدد افراد ہلاک و خمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پشاور میں جیل روڈ پر سیشن کورٹ کے قریب ایک رکشہ میں بم دھماکہ ہوا جس میں خود کش حملہ آور سوار ہو کر آیا تھاجس نے رکشہ سے نکلتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے 11 افراد جاں بحق اور 49 کے قریب زخمی ہو گئے۔دھماکے سے ارد گرد کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔