[size="6"]السلام علیکم و رحمتہ و برکاتہ
آسٹریلیا کے 21 سالہ طالب نے انتہائی جدید کمپیوٹر وائرس تیار کر کے ملک بھر میں انٹرنیٹ اورامریکی کمپنی ایپل کا تیار کردہ آئی فون استعمال کرنے والوں کو خوف وہراس میں مبتلا کر دیا۔ سڈنی کے مضافات میں رہائش پذیر 21 سالہ ایسٹلے ٹاؤنز کا کہنا ہے کہ اس نے آئی کی نام کا یہ وائرس محض آئی فون اور کمپیوٹر کے سیکیورٹی سسٹم کو چیک کرنے کیلئے بنایا تھا۔ تاہم کوئی بھی شخص اس کے ذریعہ کسی دوسرے شخص کی ای میلز ، تصاویر اور انٹرنیٹ پر موجود اس کی دیگر معلومات تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ایسٹلے ٹاؤنز نے کہا کہ اس کے تیار کر دہ وائرس سے اپنے آئی ڈی کو جلدی جلدی تبدیل کر کے بچا جا سکتا ہے۔ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس وائرس سے متاثرہ آئی فونز پر وال پیپر کی جگہ 1980ء کی دہائی کے مشہور برطانوی پاپ سٹار رک ایسٹلے کی تصویر اور ’’آئی کی ازنیورگوناگو یورپ‘‘ کے الفاظ سامنے آ جاتے ہیں جن کو سکرین سے ہٹانا نا ممکن ہوتا ہے۔ یہ وائرس خاص طور پر ایسے آئی فونز کو متاثر کرتا ہے جن میں ایپل کے علاوہ کسی دوسری کمپنی کا تیار کردہ سافٹ ویئرا انسٹال کیا گیا ہو یا جن کو غیر قانونی طور پر ان لاک کروایا گیا ہو۔ ایسٹلے ٹاؤنز کا کہنا ہے کہ ان کا تخلیق کردہ وائرس اصلی آئی فون اور اس کو استعمال کرنے والوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔
__________________
[/size
]