صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 160 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 49 متفق علیہ
عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی، ابراہیم بن سعد، ابن شہا ب، عطاءبن یزید، حمران (حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام) سے روایت ہے، انہوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے پانی کا ایک برتن مانگا، اولا اپنی ہتھیلیوں پر تین بار پانی ڈالا، پھر کلی کی اور ناک صاف کی، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ اور دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک تین مرتبہ دھویا، اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو کوئی میرے اس وضو کے مثل وضو کرے اور اس کے بعد دو رکعت نماز خلوص نیت سے پڑھے، تو اس سے اگلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ ابراہیم، صالح بن کیسان، ابن شہاب، عروہ، حمران کہتے ہیں کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وضو کیا تو فرمایا اگر ایک آیت نہ ہوتی تو میں تم سے یہ حدیث بیان نہ کرتا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا جو شخص اچھی طرح وضو کر کے نماز پڑھتا ہے تو اس وضو اور نماز کے درمیان گناہ معاف کر دئییے جاتے ہیں، عروہ کہتے ہیں وہ آیت یہ ہے (إِنَّ الَّذِينَ يَکْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا) الخ۔