بھارت جانتا ہے پاک فوج میں کتنی صلاحیت ہے،جنرل طارق مجید


راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل کپور بھارت کو تباہ کرنے والی باتیں نہیں کرسکتے ، کیونکہ جنرل کپور جانتے ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج کی استعداد کیا ہے، اور وہ کیا کرسکتی ہیں، مجھے بھارتی میڈیا رپورٹس پر شک ہے۔جنرل طارق مجید نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی باتیں ان کی اسٹرٹیجک ذہنیت کی کمی ظاہر کرتی ہیں اوران کے بیان میں عسکری فہم و فراست کا فقدان نظرآتا ہے، جنرل کپور جانتے ہیں کہ پاکستان کی مسلح افوا ج کیا کرسکتی ہیں۔