مشکوۃ شریف:جلد دوم:حدیث نمبر 1032 مکررات 0
لغت کے اعتبار سے " حج" کے معنی ہیں کسی باعظمت چیز کی طرف جانے کا قصد کرنا اور اصطلاح شریعت میں کعبہ مکرمہ کا طواف اور مقام عرفات میں قیام انہیں خاص طریقوں سے جو شارع نے بتائے ہیں اور اسی خاص زمانے میں جو شریعت سے منقول ہے، حج کہلاتا ہے۔
حج دین کے ان پانچ بنیادی ستونوں میں سے ایک عظیم القدرستون ہے جن پر اسلم کے عقائد واعمال کی پوری عمارت کھڑی ہوئی ہے حج کا ضروری ہونا (جس کو اصطلاح فقہ میں فرض کہا جاتا ہے ) قرآن مجید سے اسی طرح صراحت کے ساتھ ثابت ہے جس طرح زکوۃ کی فرضیت ثابت ہے۔