[SIZE="4"]دوستوں السلام علیکم،
ہم میں سے اکثر ساتھی مشہور زمانہ ویڈیو ویب پورٹل "یو ٹیوب" کو تقریباً روزانہ ہی وزٹ کرتے ہوں اور کتنے ہی ساتھیوں کو یو ٹیوب کی ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
اگرچہ یو ٹیوب سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کے درجنوں طریقے اور سافٹ وئیرز ہیں مگر پھر بھی انسان آسان سے آسان کی تلاش میں*رہتا ہے۔

آج میں بھی آپ سے ایک ایسی ہی آسان سی ٹپ شئیر کرنا چاہتا ہوں (ممکن ہے کچھ ساتھی یہ پہلے ہی سے جانتے ہوں)۔

فرض کیجئے آپ کے پاس کسی یوٹیوب کی ویڈیو کا لنک ہے، مثلاً
"http://www.youtube.com/watch?v=T1oOZ498aCo"
(یہ UFC 109 کا ایک کلپ ہے)
اور آپ ایسے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ نے محض یہ کرنا ہے کے اس URL میں "youtube" سے پہلے لفظ "OK" لکھ دیں یعنیٰ
"http://www.OKyoutube.com/watch?v=T1oOZ498aCo"
اور اب URL کو اپنے براؤزر کی ایڈریس بار میں*پیسٹ کردیں اور "انٹر" کا بٹن دبا دیں۔ لیجیئے چند ہی لمحوں میں آپ کے پاس مذکورہ کلپ کا ڈائریکٹ ڈاؤن لنک آجائے گا۔
SIZE]